ایم اے سلام
ملک میں COVID-19 معاملوں کی تعداد 1017 تک پہنچ گئی جبکہ بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق ملک میں اب بھی 942 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جبکہ 99 لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس سے لوگوں کا برا حال ہے۔ لگاتار اس وائرس کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ اب جاپانی کامیڈین کین شمورا کی موت کی خبریں سامنے آرہی ہےں۔ 20 مارچ کو 70 سال کے کین کے ٹوکیو کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔
23 مارچ کو انہیں کورونا پازییو بتایا گیا۔ اس کے بعد 30 مارچ کو اس وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ کین شمورا جاپان ڈائرکٹر یوجی یمڈا کی فلم ”گاڈ آف سنیما“ میں نظر آنے والے تھے۔ اس سے پہلے گرایمی ایوارڈ سے نوازے امریکی لوک گائیک جوڈیفی کی کورونا وائرس کی وجہ موت ہوگئی۔ وہ 61 سال کے تھے ڈیفی کے انتقال کا اعلان ان کے فیس بک پیج پر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ ان کی جان چلی گئی۔
دو دن سے ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ وائرس سے متاثر ہیں اور علاج کرارہے ہیں۔ ڈیفی نے 1990 کے دہے میں کئی ہٹ گانے گائے تھے۔ وہیں گرایمی ایوارڈ سے نوازے ایک اور امریکی گلوکار جان پاوڈن بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ لوک گلوکار کے خاندان نے ان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا COVID-19 کے اثرات اچانک نظر آنے کے بعد جان کو کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بہرحال ان سیلیبرٹیز کی اموات اور ان کے متاثر ہونے سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Find Out More: