ایم اے سلام
بالی ووڈ کے بادشاہ خان شاہ رخ خان نے حکومت مہاراشٹرا کو 25 ہزار پرسنل پروٹیکٹیو یونٹ کے کٹس مہا کئے ہیں۔ ان دنوں ملک میں کووڈ 19 کی وجہ سے کہرام مچا ہوا ہے۔ اور لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ ایسے میں شاہ رخ خان بھی اب عوام کی مدد کے لئے اپنا قدم آگے بڑھائے ہیں اور انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کو 25 ہزار پی پی ای کٹس عطیہ کے طور پر دیئے ہیں۔ وزیر صحت مہاراشٹرا مسٹر راجیش ٹوچے نے اس کے لئے شاہ رخ خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی یہ کوشش کووڈ 19 کے حلاف ہماری لڑائی میں تعاون کریں گی اور اس سے ڈائرکٹرس کا تحفظ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سر آپ کا شکریہ ہم سب اس جنگ میں ساتھ ہیں۔ خوشی ہے کہ میں لوگوں کے کام آس کا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کا خاندان اور ٹیم محفوظ رہے اور صحت مند رہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کووڈ 19 کی اس جنگ میں مسلسل حکومت کی مدد کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے 4 منزلہ پرائیویٹ دفتر کو کورونا وائرس کے کام کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں وزیر اعظم کیرس فنڈ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں مالی تعاون دیا ہے۔ شاہ رخ خان ابتداءسے ہی کورونا وائرس کی وجہ ملک میں ہوئے لاک ڈاون سے ہوئے متاثرین کی امداد کرتے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ میڈیکل سطح پر بھی مہاراشٹرا حکومت اور ممبئی کی عوام کا تعاون کرتے آرہے ہیں۔
Find Out More: