ایم اے سلام
فلم باغی 3 کے تعلق سے اس کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس میں زبردست اےکشن ہے۔ ٹیم لگاتار پرموشن میں لگی ہے۔ اب کہا جارہا ہے کہ پروڈیوسرس نے فلم میں دلچسپیاں بنائے رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ایک طرف جہاں فلم کے ایکشن سیکوینس کے لئے مرکزی کردار ٹائیگر شراف اور شردھا کپور نے انجام دیئے ہیں۔ وہیں فلم کے ایک اہم ایکشن سیکوینس میں فوج کے چار اصلی لڑاکو ہیلی کاپٹر اور آرمی ٹینک کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سیکوینس کے لئے سربیا کی آرمی سے ایک خاص اجازت لی گئی۔ ٹائیگر شراف نے کہا باغی 3 میں سربیا کا پورا تعاون ملا ۔
پروڈیوسرس نے فلم کے لئے سربیا میں ایک برباد ہوچکے۔ شہر کی طرح دکھنے والے سیٹ کو بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ نڈیاڈوالا گرانڈسن اور فاکس اسٹار اسٹوڈیوم کے بینر پر بنائی گئی۔ باغی 3 کو احمد خان نے ڈائرکٹ کیا ہے جس میں رتیش دیشمکھ کا بھی اہم کردار ہے۔ فلم کا اسکرین پلے فرہاد سمجھی نے لکھا ہے جو بہت ہی خاص ہے۔ فلم کی کہانی ساجد نڈیاڈوالا کی ہے۔
6 مارچ کو ریلیز ہوئی اس فلم کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ٹائیگر شراف جنہوں نے سال 2016 میں باغی کی تھی۔ اسی کے سیکویل کے طور پر ٹائیگر شراف کو ہی لیکر باغی 2 بنائی گئی تھی جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 29 سالہ ٹائیگر شراف نے 2014 میں ہیروپنتی سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی اور اب تک انہوں نے سات فلمیں کی باغی 3 ان کی آٹھویں فلم ہے۔ پچھلے سال ریلیز ہوئی ان کی ریتک روشن کے ساتھ ”وار“ نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ انہوں نے اب تک 6 ویڈیو ایکس بھی کئے سولو ہیرو کے طور پر ٹائیگر کی اس فلم سے کافی توقعات ہیں ان کے پرستاروں میں لڑکے اور لڑکیوں کی زبردست تعداد ہے۔ باغی 3 کے فی الحال زبردست کلکشن بتائے جارہے ہیں۔
Find Out More: