امیتابھ کی فلم ”جھنڈ“ کے پہلے لک کی ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

سال 2016 میں ایک مرہٹی فلم آئی تھی سائی راٹ یہ پہلی مرہٹی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ سائی راٹ ہی وہ فلم تھی جس کا ری میک ہندی میں بنا دھڑک نام سے جس سے جہانوی کپور نے ڈبیو کیا تھا سائی راٹ کے ڈائرکٹر ناگراج منجولے اب ایک ہندی فلم ”جھنڈ“ بنا رہے ہیں جس میں نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اب اس فلم کا پہلا لک ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن ایک پروفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں جو گلی میں کھیلنے والے بچوں کو ایک فٹبال ٹیم بنانے کے لئے تیار کرتے ہیں۔

امیتابھ نے پہلے لک کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیر کیا ہے۔ پوسٹر میں امیتابھ بچن بیک پوز میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں اور سلم علاقہ میں رکھی ریڈ اینڈ وائٹ فٹبال کو گھورتے نظر آرہے ہیں۔ بتادیں کہ ناگراج منجولے بھلے ہی بالی ووڈ میں اب جھنڈ سے ڈبیو کررہے ہیں لیکن مرہٹی سنیما میں وہ بہت ہی کامیاب اور مشہور نام رکھتے ہیں۔

اپنی پہلی ہی فلم پستولیا کے لئے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا اس کے بعد انہوں نے ”فنڈری“ ”سائی راٹ“ ”ہائی وے“ اور ”نال“ جیسی مشہور مرہٹی فلمیں بنائی ہیں جو بیحد پسند کی گئی ہیں۔ دیکھنا ہوگا منجولے کی پہلی ہندی فلم شائقین کتنا پسند آتی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کا کام کرنا بھی معنی رکھتا ہے۔ فلم کی کہانی اتنی اچھی ہے تو ہی امیتابھ بچن نے اس میں کام کرنا قبول کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے سلم علاقہ میں رہنے والے بچوں کی ذہنی نشونما کے کے ارد گرد گھومتی ہے کہانی کے مطابق ان بچوں کی سوچ کو تبدیل کرنا ہے جو ان علاقوں کی محدود سوچ سے باہر انہیں اور ملک میں مختلف شعبوں میں نام کمائے۔

Find Out More:

Related Articles: