دیپیکا پڈوکون کی فلم ”چھپاک“ نے صرف 36 سے 37 کروڑ کی کمائی کرپائی

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس دیپیکا پڈوکون اپنی دمدار فلموں اور اپنے انداز کے لئے خوب جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ”چھپاک“ ریلیز ہوئی ہے لیکن فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کرپائی لیکن ان دنوں دیپیکا پڈوکون کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ان لوگوں کو جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔ جنہوں نے ان کے جے این یو جانے کے بعد ان کی فلم چھپاک کو بائیکاٹ کرنا شروع کردیا تھا۔ دراصل ”چھپاک“ کی ریلیز سے پہلے دیپیکا پڈوکون جواہر لال نہرو یونیورسٹی پہنچیں تھیں۔

جس پر کئی لوگوں نے انہیں بہت ٹرول بھی کیا تھا دیپیکا پڈوکون نے اپنے ٹرولس کا جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے میری ریٹنگ بدلی ہے۔ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس ویڈیو میں فلم کی ڈائرکٹر میگھنا گلزار بھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو سے ان کے فائنس نے کیا دیپیکا نے زبردست جواب دیا۔ بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون ”چھپاک“ کے کے لئے یوزرس سے صرف 4.6 ریٹنگ ملی ہے جس پر ایکٹریس نے ٹرولرس کو زبردست جواب دیا ہے۔

وہیں چھپاک کی بات کریں تو یہ فلم چھپاک 36 سے 37 کروڑ روپیوں کا کلکشن کر پائی ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیپیکا پڈوکون جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83 میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 سال 1983 میں ہوئے ورلڈ میں ہندوستان کو ملی کامیابی پر مبنی ہے جس میں بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں دیپیکا پڈوکون کپل دیو کی پتنی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔ رنویر اور دیپیکا کی شادی کے بعد دونوں پہلی بار کسی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

Find Out More:

Related Articles: