سارا اور کارتک کی لوآجل کو شائقین نے پسند نہیں کیا

Salam Abdul
ایم اے سلام

سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم ”لو آجکل“ کو شائقین نے پوری طرح مسترد کردیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے دن ریلیز ہوئی اس فلم کی شروعات تو ٹھیک رہی مگر فلم ویک اینڈ کے بعد باکس آفس پر پوری طرح سے گھٹنے پر نظر آرہی ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سے ہی کارتک آرین اور سارا علی خان کی جوڑی کو شائقین پردے پر دیکھنے کے لئے بے چین تھے لیکن فلم کو دیکھنے کے بعد شائقین کے اچھے تبصرے نہیں مل پائے۔ اس کا سیدھا اثر فلم کی کمائی پر بھی پڑا ہے۔ ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق لو آجکل کی کمائی کا تازہ ہندسہ کچھ اس طرح سے شیر کیا ہے۔

 فلم کا چوتھے دن کا ہی کلکشن خراب مانا گیا ہے۔ فلم نے چوتھے دن صرف 2.75 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ اوپننگ ڈے پر فلم نے 12.40 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد جہاں ویک اینڈ میں فلم کی کمائی میں اضافہ ہونا چاہئے تھا وہیں اس میں گراوٹ دیکھی گئی ۔ فلم نے ہفتہ کو 8.01 کروڑ کمائے وہیں اتوار کو فلم کی کمائی 8.10 کروڑ رہی اس لحاظ سے فلم کو 4 دنوں کا جملہ کلکشن 31.26 کروڑ ہوچکا ہے۔

فلم 14 فروری یعنی ویلنٹائن کے دن ریلیز ہوئی تھی۔ اس لحاظ سے فلم کو پہلے دن کا کلکشن ٹھیک ٹھاک رہا مگر اس کے بعد فلم نے ویک اینڈ میں ہی دم توڑ دیا۔ امتیاز علی کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم کا پرونا ورژن سال 2008 میں ریلیز ہوا تھا۔ فلم میں سیف علی خان اور دیپیکا پڈوکون لیڈ رول میں تھے۔ فلم کے گانے بھی سوپر ہٹ رہے تھے۔ اس فلم سے سارا اور کارتک کی جوڑی فلم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہی ہے۔ بہرحال فلم سے جس طرح کی میکرز نے توقع لگائی تھی وہ پوری نہیں ہو پائی ہے۔

Find Out More:

Related Articles: