شاہ رخ خان سنجے مشرا کی فلم کامیاب کو پروڈیوس کریں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جلد ہی اپنی اگلی فلم کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ شاہ رخ اس فلم میں ایک پروڈیوسر کے روپ میں پردے کے پیچھے کام کریں گے۔ خبر ہے کہ شاہ رخ خان فلم ”کامیاب“ کا پروڈکشن کرنے جارہے ہیں اس فلم میں سنجے مشرا کو اہم کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ نے اس سے پہلے پچھلے سال امتیابھ بچن اور تاپسی پنو کی فلم ”بدلہ“ اورنٹ فلکس پر عمران ہاشمی کی ”بارڈ آف بلڈ“ سیریز کا پروڈکشن کیا تھا۔ فلم کامیاب کی بات کریں تو فلم کی کہانی اہم کرداروں کی جدوجہد کے آس پاس گھومتی ہے۔

فلم میں دیپک ڈوبریال اور ساریکا سنگھ کو بھی اہم کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پروڈیوسرس کا ماننا ہے کہ فلم کی کہانی کے مطابق سنجے مشرا اہم کردار کو پوری طرح نبھاسکتے ہیں۔ فلم کا ڈائرکشن ہاردک مہتہ کررہے ہیں باکس آفس پر شاہ رخ خان کی آخری فلم دسمبر 2018 میں ”زیرو“ ریلیز ہوئی تھی۔ باکس آفس پر زیرو کا اچھا رسپانس نہیں رہا۔ اس کے بعد سے اب تک شاہ رخ نے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی ہے۔

شاہ رخ کے فائنس بے صبری سے ان کی اگلی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بارے میں یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ کسی فلم کی شروعات کرسکتے ہیں۔ کہا جارہا کہ شاہ رخ خان اپنی دوسری پاری کے طور پر راجکمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے اور ساتھے ساتھ وہ ساوتھ کے کامیاب ڈائرکٹر اٹیلی کی بھی ایک فلم شروع کرسکتے ہیں۔ اتنا تو کہا جاسکتا ہے کہ سال 2020 میں شاہ رخ خان صرف شوٹنگ کریں گے اور ان کی نئی فلم 2021 میں ریلیز ہوگی۔

Find Out More:

Related Articles: