ورون دھون کی فلم ”مسٹر لے لے“ برفدان کی نذر ہوگئی

Salam Abdul
ایم اے سلام

ورون دھون اسٹار اپ کمنگ فلم ”مسٹر لے لے“ کو کچھ وقت کے لئے روک دیا گیا ہے۔ فلم کے ڈائرکٹر ششانک کھیتان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیر کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخوں کو لیکر سمجھوتہ نہیں کرپانے کی وجہ سے اس فیصلہ کو لینا پڑا، حالانکہ انہوں نے موقع ملتے ہی فلم کو دوبارہ شروع کرنے کا بھروسہ بھی دیا۔

 کرن جوہر کے پروڈکشن ہاوز تلے بننے والی اس فلم میں ورون کے مقابل جہانوی اور بھومی پیڈنیکر نظر آنے والی تھیں۔ ششانک کھیتان نے جو پوسٹ لکھا اس کی وجہ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ”کوئی نہیں پوچھتا کب نکلے کب چلے سب دیکھتے ہیں کہ منزل پر کب پہنچے۔ جلد ہی اس سے پہلے یہ دونوں دھرما پروڈکشن کے بینر تلے ہمپی شرما کی دلہنیاں اور بدری ناتھ کی دلہنیاں جیسی سوپر ہٹ فلمیں بھی بناچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیر کی اپنی پوسٹ میں کھیتان نے لکھا نمسکار دوستو مسٹر لے لے کو لیکر میرے پاس ایک اپ ڈیٹ ہے۔ کرن، ورون اور میں نے آپسی سمجھوتہ سے اس فلم کی شوٹنگ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس پر دوبارہ آئیں گے۔ کئی بڑے اداکاروں کی موجودگی کی وجہ سے تاریخیں میل نہیں کھا رہی تھیں اور فلم کو شیڈول کرنا بیحد کٹھن ہو رہا تھا۔ آگے کھیتان نے لکھا مجھے یقین ہے کہ کرن اور میں جلد ہی یا تو مسٹر لے لے کے لئے یا کسی نئی فلم کے لئے پھر ساتھ آئیں گے کیونکہ ان کے ساتھ فلم بنانا ہمیشہ میری زندگی کا سب سے بہترین اطمینان بخش تجربہ رہا۔ اس فلم کا اعلان جنوری 2020 میں کی گئی تھی اور یہ جنوری 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی۔

Find Out More:

Related Articles: