سونو سود 45 ہزار لوگوں کو کھانا کھلائیں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

دنیا کے سبھی کونوں سے سلیبرٹیز اس وقت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آرہے ہیں۔ فنڈ جمع کرنے سے لیکر فرنٹ لائن پر ہیلتھ کیر ورکس کو تعاون دینے تک وہ اپنے حساب سے وہ سب کچھ کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنے کے لئے ممبئی میں اپنے جوہو ہوٹل کے دروازے کھولنے کے بعد سونو سود نے اب ضروتمندوں کی مدد کے لئے ایک وقت کا کھانا اور راشن کی تقسیم کا کام شروع کیا ہے۔ سونو نے اپنے والد شکتی ساگر سود کے نام پر شروعات کی ہے۔

 جس کا پیغام ممبئی میں ڈیلی طرز پر 45 ہزار لوگوں کو کھانا کھلانا چاہئے۔ کھانا اور راشن کو شکتی انادانم کا نام دیا گیا ہے۔ سونو سود کو لگتا ہے کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنا اور ان کے لئے کھانے کی ضرورت کی تکمیل کرنا بیحد ضروری ہے کیونکہ کئی لوگوں کے پاس کچھ نہیں ہے۔ سونو سود نے کہا ابھی ہم سبھی کورونا وائرس کے خلاف اس کٹھن وقت میں ایک ساتھ ہیں۔

ہم میں سے کچھ لوگوں کو کھانا اور آسرے کی ضرورت ہے لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے کئی دنوں سے کھانا نہیں کھایا ہے۔ یہ وقت ان کے لئے حقیقت میں مشکل ہے۔ ان لوگوں کی مدد کرنے کے لئے میں نے اپنے والد کے نام پر ایک ضروری کھانے اور راشن کی تقسیم کی مہم شروع کی ہے جسے شکتی انا دانم نام دیا ہے۔ زیادہ لوگوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہو پاونگا۔ سونو سود فی الحال ہندی فلموں کے علاوہ علاقائی زبانوں کی بھی کئی فلموں میں کام کررہے ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: