کہو نا پیار ہے کہ بعد ریتک کو 30 ہزار سے زائد شادی کے پرپوزل آئے تھے

Salam Abdul
ایم اے سلام

ریتک روشن ان دنوں اپنی فلم ”وار“ کو انجوائے کررہے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی نئی فلم کریش فرنچائزی کی شروعات کی خبریں بھی دے رہے ہیں۔ ریتک روشن نے اپنی پہلی ہی فلم کہو نہ پیار ہے سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ امیشا پٹیل کے مقابل اس فلم نے نہ صرف کئی ایوارڈس اپنے نام درج کئے بلکہ اسی فلم کے بعد ریتک روشن کو شادی کے لئے 30 ہزار سے بھی زیادہ پرپوزل مل گئے تھے۔

ایک رپورٹ میں اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ ریتک روشن کی فلم کہونا پیار ہے کہ بعد انہیں 30 ہزار سے بھی زیادہ شادی کے پرپوزل ملے۔ سال 2000 میں آئی اس فلم نے اپنے نام جملہ 92 ایوارڈ حاصل کئے تھے۔ اسی سال ریتک نے سوزین سے شادی کی تھی۔ راتوں رات سوپر اسٹار بننے والے ریتک روشن اور امیشا پٹیل کی یہ فلم سوپر ڈوپر ہٹ ہوئی۔

اس سال ایفا ایوارڈس میں اسی فلم کو 20 سالوں کی بسٹ فلم کی فہرست میں جگہ ملی ہے وہیں ریتک کی لو لائف کی بات کریں تو 14 سال کی شادی کے بعد سال 2014 میں ریتک اور سوزین نے طلاق لے لیا۔ ان کے دو بچے ہیں انہیں ریتک اور سوزین دونوں ہی مل کر وقت دے رہے ہیں۔ کہونا پیار ہے کی بات کریں تو سال 2000 میں آئی اس فلم میں ریتک روشن کا ڈبل رول تھا۔ اس فلم کو راکیش روشن نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ وہیں اسی فلم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔

Find Out More:

Related Articles: