سعی منجریکر نے کہا میں نے سلمان سر سے بہت کچھ سیکھا

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ڈائرکٹر اور ایکٹر مہیش منجریکر کی بیٹی سعی منجریکر سلمان خان کے مقابل دبنگ 3 سے بالی ووڈ میں داخلہ لے چکی ہیں۔ سعی نے حال ہی میں بات چیت کرتے ہوئے فلم کے بارے میں اپنے دلچسپ تجربات شیر کئے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی سوپر ہٹ دبنگ سیریز کی تیسری فلم دبنگ 3 سے فلموں میں ڈبیو کرنے جارہیں ایکٹریس سعی منجریکر کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے پتہ تھا کہ انہیں ایکٹر بننا ہے۔

 حالانکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دور ایسا بھی آیا تھا جبکہ وہ الگ الگ پروفیشن کے درمیان کافی کنفوز ہو رہی تھیں حال ہی میں سعی نے کہا ایک دور ایسا تھا جبکہ میں نیرو سائنٹسٹ سے لیکر سومو ریسلر تک سب کچھ بن جانا چاہتی تھی حالانکہ سومو ریسلر بننے کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کیا آپ نے میرے بچپن کی تصویریں دیکھی ہیں۔

دبنگ 3 ملنے کے بارے میں سعی نے کہا جس دن مجھے دبنگ ملی تھی وہ دن میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ سلمان سر کے ساتھ کام کرنا بہترین رہا اور انہوں نے مجھے بہت کچھ سیکھایا ہے جو ہمیشہ مجھے یاد رہے گا دبنگ میں اپنے پہلے سین کے شوٹ کو یاد کرتے ہوئے سعی نے کہا وہ ایک بہت آسان سین تھا جس میں چلبل پہلی بار خوشی سے ملتے ہیں۔ سلمان سر نے سین میں میری مدد کی اور اس دن کو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ سعی منجریکر کی ابھی پہلی فلم دبنگ 3 ریلیز ہوئی ہے کہ انہیں کئی فلموں کے آفرز ملنے لگے ہیں ۔

Find Out More:

Related Articles: