اےم اے سلام
بگ باس سیزن 13 کی کانٹنٹ دیولینا بھٹاچارجی کو حال ہی میں ناسازی مزاج کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیولینا کو کچھ وقت کے لئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے انہیں گھر سے باہر نکلنا پڑا لیکن طبعیت ٹھیک ہونے کے بعد ایک یا دو ہفتے میں دیولینا شو میںواپس ہونے کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ دیولینا کو ایک ٹاسک کے دوران پیٹھ پر چوٹ لگی تھی۔ اس وجہ سے دیولینا زخمی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد بگ باس نے یہ اعلان کیا تھا کہ دیولینا یہ طے کرسکتی ہیں کہ کام اور ٹاسک میں حصہ لیں گی یا نہیں۔
آپ کو بتادیں کہ دیولینا نے 2017 میں ایک بڑی سرجری بھی کرائی تھی۔ ایک قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دیولینا کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اب تک ان کی نگرانی میں ہے۔ دیولینا کے باہر نکلنے کی وجہ اس ہفتہ پروڈیوسرس نے کسی بھی نامزدگی کو منسوخ کردیا ہے۔ اگر دیولینا بہتر محسوس کرتی ہیں اور شو کے ساتھ چل سکتی ہیں تو دیولینا واپس آسکتی ہیں۔ دیولینا اس سال شو کی سب سے مضبوط کانٹنٹس میں سے ایک رہی ہیں۔ شو میں رشمی ایک دوست کی طرح دیولینا کی دیکھ بھال کررہی تھیں۔ پچھلے ہفتہ جب سلمان خان نے دیولینا کو گھر سے باہر نکالنے والا مذاق کیا تھا۔ تو رشمی دیولینا سے لپٹ کر پھوٹ پھوٹ کر دور ہی تھیں۔
بگ باس 3 اب پورے عروج پر پہنچ رہا ہے۔ پچھلے ہفتہ بگ باس نے گھر سے بے گھر ہونے والے کانٹنٹ کا تجسس چھوڑا تھا لیکن پارس چھا بڑہ کو ان کی انگلی کے علاج کے لئے گھر سے باہر جانے کی اجازت دی ہے وہیں سدھارتھ شکلا کو عاصم ریاض سے ہوئے جھگڑے کے باعث دو ہفتوں کے لئے نامزد کردیا ہے۔ ایسے میں اب بگ باس 3 مکرس کے شائقین کے لئے کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔ اب ایسے میں دیولینا کا داخلہ بھی دلچسپ ہو جائے گا بہرحال اب تک کے بگ باس کے 13 سیزنس یہ سیزن ٹی آر پی کے اعتبار سے ریکارڈ بنا دیا ہے۔
Find Out More: