ایم اے سلام
پوری دنیا کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے لئے پریشان ہے اور اسے ہرانے کے لئے اپنے اپنے طریقہ سے کوششیں کررہی ہے۔ ملک میں اب یہ وائرس 29 لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔ یہ جانکاری وزیر صحت نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ COVID-19 کے متاثرین کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی جارہی ہے جبکہ کچھ یا تو ٹھیک ہوگئے یا انہیں ہاسپٹل سے چھٹی مل گئی ہے اور وہیں اب سنیل شیٹی نے بھی اب غریب اور بے سہارا لوگوں کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ سنیل شیٹی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس موقع پر انہیں یہ خبردار کرنا ضروری ہے کہ ضرورتمند لوگوں کے پاس ان کا سامان پہنچ رہا ہے یا نہیں۔
سنیل شیٹی نے اس کے ساتھ ہی لکھا ہم میں سے کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ ایسا دن بھی دیکھنا پڑیگا۔ انہوں نے آگے کہا یہ وائرس ہم میں سے ہر کسی کو متاثر کرسکتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے یہ وقت بہت کٹھن ہے۔ جو لوگ چھوٹے کمرہ میں رہتے ہیں ان کے پاس سنیٹیزر تو دور کھانا بھی نہیں ہوتا ایسے وقت میں ہم کمزور خاندانوں کو سہارا دینے کی کوشش کریں گے۔
اس کام میں آپ بھی ہماری مدد کریں ہم۔ @savethechildernindia پر ربط کریں گے۔ بتادیں کہ سنیل شیٹی ایسے وقت میں جبکہ ملک کی عوام ایک بڑے خطرناک دور سے گذررہی ہے۔ ایسے میں ان کا یہ قدم غریب عوام کے لئے بہت بڑی مدد ثابت ہوسکتا ہے۔ ایکشن فلموں کے کنگ مانے جانے والے سنیل شیٹی اب غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے پوری طرح سامنے آچکے ہیں۔ ایسے میں ان کے اس اقدام کی کئی حلقوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔ ایسے وقت میں ملک کی عوام کافی پریشان ہے۔ سنیل شیٹی جنہوں نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اب کیریکٹر کردار نبھا رہے ہیں۔ سنیل شیٹی نے میں بلوان سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی ہے۔
Find Out More: