کرونا وائرس کی وجہ برہما استرا، بھول بھلیاں 2 اور جرسی کی شوٹنگ روک دی گئی

Salam Abdul
ایم اے سلام

ملک میں بڑھتے کرونا وائرس کے معاملے کو دیکھتے ہوئے حکومتوں نے کئی ریاستوں میں سنیما گھروں اور اسکولس کو بند کردیا ہے۔ ایسے میں کئی اپ کمنگ فلموں کی ریلیز تاریخوں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ”برہما استر“ جیسی اور بھول بھلیاں 2، فلموں کی شوٹنگ شیڈول میں بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ فلم ”برہما استر“ کا اگلا شوٹنگ شیڈول جلد ہی جس میں شروع ہونے والا تھا ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میکرز نے اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔

ایان مکرجی کے ڈائرکشن میں بن رہی ملٹی اسٹار فلم کو پہلے دسمبر 2019 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن وی ایف ایکس اور سین کریشن کی وجہ اسے دسمبر 2020 تک آگے بڑھا دیا گیا۔ فلم کی شوٹنگ پوری نہ ہوپانے کی وجہ اس کی ریلیز تاریخ کو پھر آگے کیا جاسکتا ہے۔ کارتک آرین، کیارا اڈوانی اور تبو اسٹار فلم ”بھول بھلیاں 2“ کا سیٹ ان دنوں لکھنو میں لگا ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سیٹ میں موجود ایک شخص کے کرونا وائرس سے متاثر پایا گیا جس سے فوری ہی شوٹنگ روگ دی گئی ہے حالانکہ فلم کے ایگزکٹیو پروڈیوسر نیرج کوٹھاری نے اس بات سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ہم نے یہ افواہ سنی ہے لین ہمارے سیٹ میں سب ٹھیک ہے۔ یوپی میں 22 مارچ تک بند کا اعلان کردیا گیا ہے جس سے شوٹنگ کو درمیان میں ہی روک دیا گیا ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ شاہد کپور اسٹار فلم ”جرسی“ کی شوٹنگ کو بھی روک دیا گیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ طویل وقت سے چندی گڑھ میں چل رہی تھی لیکن اب سبھی ممبئی واپس آگئے ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: