دبنگ
3 کیلئے سلمان کا شرٹ لیس سیکوینس کلائمیکس
Shirt less
Action sequnce of salman khan for Dabang-3ایم
اے سلامسلمان
خان کی موسٹ اوئیٹیڈ فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ زور و شور سے چل رہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ
شروع ہونے کے ساتھ ہی سلمان خان کافی سرخیوں میں رہے۔ دبنگ 3 کے کلائمکس سیکوینس
کا بڑا حصہ مئی میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں سلمان خان اور کچا سدیپ فائٹس کرتے نظر
آئیں گے۔ اب خبریں آرہی ہیں کہ باقی کلائمکس سیکوینس کی شوٹنگ اگلے ہفتہ ممبئی میں
کی جائے گی جس میں سلمان ”شرٹ لیس“ نظر ائیں گے۔ اس کے لئے سلمان کافی محنت کررہے
ہیں۔ مئی میں سدیپ نے ٹوئٹ
کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ ان کے اور سلطان سوپر اسٹار کے درمیان ایک شرٹ لیس فائٹ
سیکوینس دیکھنے کو ملے گا اور اب اطلاع کے مطابق یہ ایک طویل سین ہوگا۔ دبنگ خان
نے کلائمکس سیکوینس کے ایک حصہ کے لئے 6 ماہ سے زیادہ وقت تک تیاری کی تھی جس کی
شوٹنگ اس ماہ کی جائے گی۔ اس سیکوینس میں ہاتھا پائی جیسے اسٹنٹ بھی شامل ہے جس کے
لئے سوپر اسٹار ٹریننگ لے رہے ہیں۔ فلم سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق فلم ”دبنگ“
اور دبنگ 3 کے درمیان 7 سال کا وقفہ ہے جو اس سال ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔ کچھ
سیکوینس کے لئے سلمان کو نوجوان دکھنے کی ضرورت تھی اور شرٹ لیس کلائمیکس سیکوینس
کے ساتھ وہ ایک بار پھر اپنے ہیرو روپ میں پرستاروں سے مخاطب ہوں گے۔ وہ اپنے
پرستاروں کی توقعات کو بخوبی سمجھتے ہیں جب سے فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے انہوں نے
اپنی باڈی پر کام کرنا شروع کردیا اور اپنے دن بھر میں وہ کئی کٹھن اکسرسائز کررہے
ہیں۔ سلمان خان نے اپنی اکسرسائز میں بھاری وزن اٹھانا بھاگنا، تیرنا اور سائیکلنگ
کررہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں مئی اور جون کے مہینوں میں اپنی غذا میں بھی تبدیلی کی تھی
جب کلائمکس سیکوینس کا اہم حصہ فلمایا گیا تھا۔ ذرائع نے اور بتایا ایسے کئی دن
تھے جب وہ اپنا لفٹنگ سیشن صبح کرتے تھے اور اپنی اکسرسائز کے ایک حصہ کے روپ میں
وہ اپنی سائیکل پر فلم سٹی کی دوری طے کرتے تھے جہاں وہ شوٹنگ کررہے تھے۔
Find Out More: