ایم اے سلام
پورے ملک میں کورونا وائرس کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ملک میں تیزی سے یہ وائرس پھیلتا جارہا ہے ایسے میں اس وائرس کو روکنے کے لئے 21 دنوں کا لاک ڈاون کیا گیا ہے اور اس کے بعد ہر کوئی اس لاک ڈاون میں ہے۔ وہیں اس بیاک اپ کو دیکھتے ہوئے حکومت کے ساتھ کئی سلیبرٹیز نے بھی مدد کے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔ اس فہرست میں اب بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے جوڑا شامل ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے جوڑے نے لکھا موجودہ صورتحال میں چھوٹے سے چھوٹا حصہ لینا بھی معنی رکھتا ہے۔
ہم پوری شدت کے ساتھ پی ایم فنڈ میں حصہ لیتے ہیں اور امید ہے کہ آپ بھی اس میں اپنا تعاون دیں گے۔ ان پریشانی کے لمحات میں ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ جئے ہند دیپیکا اور رنویر لاک ڈاون کے بعد سے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ دونوں ہی انسٹا گرام پر جم کر مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ دونوں ساتھ کی فوٹو بھی کافی شیر کرتے نظر آتے ہیں۔
دونوں کی اس طرح کی فوٹو فائنس کافی پسند بھی کررہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ رنویر اور دیپیکا کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو دونوں جلد ہی فلم 83 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں رنویر سنگھ جہاں کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے تو دیپیکا پڈوکون کپل دیو کی پتنی کے کردار میں دیکھی جائیں گی۔ اس فلم کو کبیر خان نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ فنٹم فلمس اور ساجد نڈیاڈوالا کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کے دیگر اہم کرداروں کو طاہر ہاسن، ہارڈی سندھو، جیوا، ایمی ورک، آدتی آدیہ، ثاقب سلیم، چراغ پاٹل، پنکج ترپاٹھی، آدی ناتھ ترپاٹھی، نینا گپتا، نبھا رہے ہیں۔ فلم کو اسی سال ریلیز کیا جائے گا۔
Find Out More: