ایم اے سلام
کنگنا رناوت ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز فلم پنگا کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ فلم میں ان کے کام کی کرٹیکس اور شائقین نے کافی سراہا ہے۔ اب وہ تمل ناڈو کی طاقتور سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی بائیوپک ”تھلاوی“ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں اور فلم کے لکس دھیرے دھیرے سامنے آرہے ہیں۔ اتوار کو بھی فلم سے کنگنا کا نیا لک سامنے آیا ہے جس میں وہ کئی ڈانسرس کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایکٹریس کے اس لک کو فائنس کافی پسند کررہے ہیں۔ بتادیں جیہ للیتا خود بھی ایک بہترین ڈانسر تھیں۔ پہلے سامنے آئی تصویروں سابق میں کنگنا کی ٹیم نے انسٹا گرام پر ایکٹریس کی کچھ لیٹسٹ تصویریں شیر کی تھیں ان میں وہ گجرا پہنے اور گولڈ ہیڈ گیر لگائے روایتی روپ میں نظر آرہی تھیں۔
پوسٹ میں ان کا میک اپ کرنے والی ماریہ شرما کی بھی سراہنا کی گئی تھی آخر کار کنگنا رناوت اسٹا تھلاوی کا ٹیزر اور پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم میں کنگنا نے تامل ناڈو کی مشہور سابق سی ایم جیہ للیتا کا رول نبھایا ہے۔ 26 جون کو ریلیز ہوگی۔ فلم تھلاوی کا ڈائرکشن ساوتھ کے جانے مانے ڈائرکٹر اے ایل وجئے کررہے ہیں۔ یہ فلم ہندی تلگو اور تمل زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
فلم میں کنگنا کے علاوہ ایم جی آر کے رول میں ارویند سوامی نظر آئیں گے۔ کنگنا رناوت اس فلم کے لئے کافی محنت کررہی ہیں۔ اس فلم میں کنگنا کو اپنے دوروپ پیش کرنے ہیں۔ ایک وہ جب جیہ للیتا نے فلموں میں دھوم مچائی تھی اور دوسرا وہ روپ اور وہ حصہ جس میں جیہ للیتا نے سیاست میں قدم رکھا جسامت کے اعتبار سے بھی جیہ للیتا کو اس فلم میں دو کردار کرنے ہونے ایک اس وقت کی دبلی پتلی جیہ للیتا کا اور دوسری سیاست میں داخلہ کے بعد ان کا بڑھ چکا موٹاپے کے ساتھ ایسے میں کنگنا کے لئے یہ ایک چلیلنج کردار ہی ہے۔
Find Out More: