سلمان خان کے بھتیجے عبداللہ خان کا لیلاوتی ہاسپٹل میں انتقال

frame سلمان خان کے بھتیجے عبداللہ خان کا لیلاوتی ہاسپٹل میں انتقال

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے بھتیجے (پھوپو کے بیٹے کے بیٹے) عبداللہ خان کا ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ 38 سال کے عبداللہ باڈی بلڈر تھے اور بالی ووڈ میں ان کی اچھی پہچان اور رسوخ تھے۔ رپورٹس کی مانیں تو وہ پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال پر کئی بالی ووڈ سلیبرٹیز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر عبداللہ کے ساتھ والی ایک فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا ”تمہیں ہمیشہ پیار کرتا رہوں گا“ سلمان خان کی قریبی دوست یولیا ونتور نے عبداللہ کا ایک تعزیتی پیام لکھا ہے ”جیسا کہ تم کہتے تھے ہم گرتے ہیں۔

 ہم ٹوٹتے ہیں ہم ناکام ہوتے ہیں لیکن ہم پھر اٹھتے ہیں ٹھیک ہوتے ہیں جیت جاتے ہیں اب تم بہت جلدی چلے گئے۔ اداکار راہل دیو نے اظہار تعزیت دیتے ہوئے لکھا ہے ”دلی جذبات کے ساتھ شردھانجلی دیتا ہوں۔ عبداللہ بھائی بہت جلدی چلے گئے۔ تمہارا مسکراہٹ بھرا چہرہ ہمیشہ یاد آئے گا۔ بھگوان آتما کو شانتی دے۔ زرین خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے عبداللہ کی فوٹو شیر کی ہے اور انہیں خراج پیش کیا ہے۔

سلمان کی انسٹا گرام پوسٹ پر بھی آکانشا پوری، ماہی وج، ڈیانانیٹی، کمل خان کے علاوہ کئی سلیبرٹیز نے سلمان خان کو اپنا بھرپور خراج کیا ہے اور ان کے بھتیجے عبداللہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ عبداللہ کی بے وقت موت پر پوری انڈسٹری نے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ سلمان خان کے کافی قریب تھے اور سلمان خان بھی انہیں بہت چاہتے تھے۔ عبداللہ کو پھیپھڑوں میں شکایت کی وجہ سانس کی تکلیف بتائی جاتی ہے۔ وہ کافی صحت مند تھے۔ انہیں لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا لیکن علاج کے دوران ہی وہ فوت ہوگئے۔ ان کے انتقال پر ساری انڈسٹری میں سوگ دیکھا جارہا ہے۔

Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More