وجئے دیورکنڈہ (ارجن ریڈی) نے کرن جوہر کا 40 کروڑ کا آفر ٹھکرادیا

frame وجئے دیورکنڈہ (ارجن ریڈی) نے کرن جوہر کا 40 کروڑ کا آفر ٹھکرادیا

Narayana Molleti
ساوتھ فلم انڈسٹری کے لئے سوپر اسٹار وجئے دیورکنڈہ (ارجن ریڈی فلم کے ہیرو) نے ہندی فلم انڈسٹری کے بیحد مشہور پروڈیوسر
ڈائرکٹر کرن جوہر کا 40 کروڑ کا آفر ٹھکرادیا ہے۔ کرن جوہر نے ان کی حالیہ ریلیز ڈیر کامریڈ کے ہندی ری میک کا آفر دیا لیکن
انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔



ایک اطلاع کے مطابق کرن جوہر نے وجئے دیوکنڈہ کو منانے کے لئے پوری طاقت لگادی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ تلگو اسٹار دھرما
پروڈکشن کے بینر تلے اپنا بالی ووڈ ڈبیو کرے، لیکن ان کی پوری محنت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔


ڈیر کامریڈ کے ہیرو نے کچھ دنوں پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی فلموں کے ہندی ری میک میں بالکل بھی دلچسپی نہیں
رکھتے۔ ان کے مطابق وہ ایک ہی کہانی کو پردے پر دوبارہ اتارنے سے مطمئن نہیں ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے مستقبل کو ہندی میں نہیں
دیکھتے۔ وجئے دیورکنڈہ کے مطابق ہندی میں کام کرنا فائدہ مند ہوگا لیکن اپنے ہی کئے کام کو دوبارہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔


Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More