جیکی شراف نے کہا 220 فلمیں کرنے کے باوجود لوگ آج مجھے ٹائیگر کی وجہ سے جانتے ہیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

جیکی شراف ایکبار پھر اپنے پرانے کو اسٹارس سنجے دت اور منیشا کوئیرالا کے ساتھ فلم پرستھانم میں دکھائی دیئے تھے۔ جیکی نے اپنے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک سوپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ جیکی اس وقت اپنی زندگی کے اچھے دور میں ہے اور اپنے بیٹے ٹائیگر کی کامیابی پر بھی کافی خوش ہے۔ جیکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں دوستوں کے لئے پروڈکشن ہاوز کے لئے یہاں تک کے پیسوں کے لئے بھی فلمیں کی ہیں اور اسی پر وہ آج بھی فلمیں کررہے ہیں۔ جیکی کا کہنا ہے کہ وہ مشن کشمیر کے دہشت گرد رومیو ایکرواسٹر کے انٹلی جنس چیف دیوداس کے چنی لال یا رنگیلا کے سوپر اسٹار تقریباً ہر طرح کے کردار میں ڈھل جاتے ہیں۔

جیکی نے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کردار چھوٹا ہے یا بڑا میرا نام پہلے دیا گیا ہے یا بعد میں مجھے ان چیزوں کی پرواہ نہیں ہے۔ جیکی نے کہا کہ وہ اکثر ہیرو کے بڑے بھائی کا کردار جیسے دوست کے کردار میں دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی کے اوپر حاوی نہیں ہونا چاہتا۔ دوسرے کے پیر کاٹ کر مجھے لمبا بننے کا کیا مطلب۔

پچھلے سالوں میں جیکی نے پنجابی، بھوجپوری، اڑیسہ، سے لیکر تمل، تلگو، ملیالم، گجراتی، جیسی تقریباً 13 زبان و کی فلموں میں کام کیا ہے۔ اپنے بیٹے ٹائیگر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا انڈسٹری کا سب سے چھوٹا ایکشن ہیرو ہے اور آج مجھے ٹائیگر کے باپ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ 220 فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی مجھے ٹائیگر کے باپ کے روپ میں جانا جاتا ہے۔ میری بیٹی کرشنا اپنا جم چلاتی ہے اور میرے پاس بہت اچھے کردار آرہے ہیں۔ اس سے بہتر مجھے اور کیا چاہئے۔ جیکی شراف اپنے بیٹے کی فلموں کی لگاتار کامیابی کی وجہ سے بھی بیحد خوش ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: