بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کھٹیا وانی“ میں کوئی گیت نہیں ہوگا

Salam Abdul
ایم اے سلام

سب جانتے ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی نے صرف ایک بہترین ہدایتکار ہیں بلکہ وہ بہت ہی بہترین میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کا ایک گیت سننے کا موقع ملا۔ یہ ہندوستانی سنیما کی سب سے بہترین گیتوں میں سے ایک ہے عالیہ بھٹ اس گیت کو لیکر ذرا جذباتی ہو رہی ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کہ بھنسالی کی فلم ”گنگو بائی کٹھیا وانی“ میں کوئی گیت نہیں ہوگا۔ پراجکٹ سے جڑے ذرائع نے بتایا سنجے لیلا بھنسالی نے گنگو بائی کھٹیا وانی کے لئے کچھ گیت تیار کئے ہیں لیکن عالیہ ان میں سے کسی بھی گیت پر پرفارم نہیں کریں گی۔

وہ ایک گینگسٹر کے کردار میں ہے اور گانا گاتی گینگسٹر کا کوئی سین نہیں لگتا ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی بنا گیتوں والی فلم بلیک کی طرح گنگو بائی کٹھیا وانی کو بھی بہت ہی ریالسٹک بنانا چاہتے ہیں۔ گیت سنگیت اور ڈانس کے بنا سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔ لیکن پھر بھی بھنسالی اب رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اسٹار تین بیاک ٹو بیاک کاسٹیوم ڈرامہ فلموں کے بعد ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جو ان فلموں سے الگ ہو۔

سنجے لیلا بھنسالی اس فلم پر پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس فلم کو گینگسٹر انداز میں پیش کریں یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ گنگو بائی کے کردار میں بھنسالی ابتداءمیں پرینکا چوپڑہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور عالیہ بھٹ اور سلمان خان کے ساتھ وہ ایک اور فلم بنانا چاہتے تھے لیکن یہ فلم شروع ہونے سے پہلے بند ہوگئی اور اعلان تک ہی رہی۔ اس فلم کے برفدان کی نذر ہوتے ہی بھنسالی نے ایک نئی سوچ کے ساتھ گنگو بائی کی شروعات کردی۔

Find Out More:

Related Articles: