انوشکا شیٹی سے متعلق ایک اور گرما گرم خبر

Salam Abdul
ایم اے سلام

یوں تو کرکٹ اور فلم انڈسٹری کے درمیان پیار بھرا رشتہ نیا نہیں ہے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں فیلڈ سے ایک اور جوڑی جلد ہی تیار ہونے والی ہے۔ اس بار خبر ہے کہ بالی ووڈ ایکٹریس کو لیکر نہیں بلکہ ساوتھ فلم انڈسٹری کی مشہور ایکٹریس انوشکا شیٹی کو لیکر ہے۔ ویسے تو باہوبلی ایکٹریس انوشکا شیٹی اور پربھاس کے افیر کو لیکر اکثر خبریں آتی رہیں ہیں حالانکہ کئی ایسے موقع آئے جہاں دونوں سے ان کی شادی کو لیکر بھی سوال کئے گئے اور دونوں نے کبھی اپنے رشتہ کی بات کو کھل کر نہیں قبولہ ۔

دونوں ایک دوسرے کو اچھا دوست ہی بتایا ہے اب انوشکا کی شادی کی افواہ ایک بار اور تیز ہوچکی ہے اور اس بار پربھاس نہیں بلکہ کسی کرکٹر کو لیکر یہ افواہیں پھیل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو انوشکا فلم اسٹار کو نہیں بلکہ کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں، حالانکہ کہا یہ بھی جارہا ہے کہ یہ کرکٹر ساوتھ سے نہیں ہے اس کے باوجود کرکٹر کی پہچان راز میں ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق دونوں کے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کی توقع بتائی جارہی ہے۔

خبروں کے مطابق یہ کرکٹر اتر بھارت سے ہے حالانکہ ان افواہوں پر انوشکا نے کسی طرح کا کمنٹ اب تک نہیں کیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان کی لیٹسٹ فلم ”نشبندم“ ہے جس میں وہ بالی ووڈ اسٹار آرمادھون کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ انوشکا شیٹی کے متعلق حالیہ دنوں ایک اور خبر یہ بھی آئی کہ وہ ساوتھ کے مشہور اور کامیاب ہدایتکار راگھویندرا راو کے فرزند ڈائرکٹر پرکاش کو ویلاموڑ سے بھی نزدیکیوں کی بھی خبریں آئی تھیں۔ پرکاش شادی شدہ ہیں لیکن ان کی پہلی پتنی سے علیحدگی ہوچکی ہے۔

Find Out More:

Related Articles: