ایم اے سلام
پرینکا چوپڑہ اپنی بہترین ایکٹنگ کی وجہ جانی جاتی ہیں۔ پرینکا نے ہالی ووڈ میں بھی اپنے گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ پرینکا نے پاپ سنگر نک جونس کے ساتھ شادی کی ہے۔ دونوں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گذاررہے ہیں۔ دونوں کی بانڈنگ کافی اچھی ہے۔ یہ فائنس کو دیکھ کر ہی پتہ لگ جاتا ہے۔ حال ہی میں ہولی پارٹی کے لئے پرینکا اور جونس ہندوستان آئے تھے۔ دونوں کی فوٹو بھی خوب سوشل میڈیا پر چھائی تھی۔ اب پرینکا نے فیملی پلاننگ پر اپنی بات رکھی ہے۔
اب ایک برٹش میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ایکٹریس نے اپنی فیملی پلاننگ کو لیکر بات کی ہے۔ ایک خبر کے مطابق پرینکا نے کہا ہے کہ اس وقت میں اپنے کام کمٹمینٹس میں بہت مصروف ہوں، لیکن فیملی پلاننگ ہونا بھی ضروری ہے۔ جب اوپر والا چاہیگا تو تبدیلی آئیگی۔ بتادیں کہ ان دنوں پرینکا اور نک جونس کورونا وائرس کی وجہ کورنٹائن میں ہیں۔
دونوں کے کئی ویڈیوز اور فوٹوز سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں پرینکا کے اس بیان نے ایک بات صاف کردی ہے کہ وہ جلد ہی بے بی پلاننگ کرسکتی ہیں۔ پرینکا نے نک کے ساتھ سال 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی کی تقریب تین دن تک چلتی رہی تھی۔ شادی راجستھان کے جودھپور میں ہوئی تھی۔ ورک فرنٹ پر بات کریں تو پرینکا چوپڑہ پچھلی بار فلم ”دا اسکائی از پنگ“ میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں فرحان اختر، زائرہ وسیم بھی اہم کرداروں میں تھے۔ اس فلم سے پرینکا نے پھر سے فلموں میں داخلہ بھی لیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک ویڈیو میں بھی دکھائی دی تھیں۔
Find Out More: