ایم اے سلام
ممبئی پونے ایکپریس ہائی وے پر ہوئے کارحادثہ میں ایکٹریس شبانہ اعظمی کے شدید زخمی ہونے کی خبریں آئی تھیں۔ حادثہ کے بعد انہیں نوی ممبئی کے مہاتما گاندھی مشن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں لے جایا گیا اور بعد میں انہیں اندھیری کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا۔ کے ڈی اے ایچ میں میڈیکل تشخیص کے بعد ہاسپٹل کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور سی ای او نے بتایا کہ شبانہ کی طبیعت میں سدھار ہے اور وہ ابھی ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہے۔
ان کی حالت مستحکم ہے اس سے پہلے شبانہ اعظمی کو ایم جی ایم ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ڈاکٹرس نے ان کی جانچ کی تھی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کے آر سالگوترا نے بتایا کہ یہاں شبانہ اعظمی کا ایکسرے، سٹی اسکیان، آلٹرا ساونڈ اور دیگر ٹسٹ کرائے گئے، انہیں سر، گردن، سرویکل اسپین، چہرہ اور ڈائیں آنکھ پر زخم آئے ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ ہوش میں تھیں اور بات کررہی تھیں۔
بتادیں ممبئی پونے کایکسپریس ہائی وے پر شبانہ اعظمی کی کار ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ اس معاملہ میں ٹرک ڈرائیور نے شبانہ کے ڈرائیور پر ہی کیس کیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور نے شبانہ اعظمی کے ڈرائیور املیش کامت کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کا الزام ہے کہ شبانہ کا ڈرائیور کار کو تیز رفتار میں چلا رہا تھا اس نے ٹرک کو ٹکر دی تھی۔ اس کی لاپرواہی کی وجہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں اب تک شبانہ کے زخمی ہونے کی ہی خبر ہے ان کے شوہر جاوید اختر دوسری کار میں سوار تھے حادثہ کی خبر سنتے ہی فلم اور سیاسی لوگ شبانہ کی صحتیابی کے لئے دعا کررہے ہیں۔
Find Out More: