ایم اے سلام
ان دنوں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ پورے ملک کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ بچاو کے لئے سبھی فلموں کی شوٹنگ اور ایونٹ بھی رک گئے ہیں۔ ایسے میں زیادہ تر سلیبرٹیز اپنے گھروں میں ہی آرام کررہے ہیں۔ کوئی کام نہ ہونے پر ان دنوں دیپیکا پڈوکون گھر کی صاف صفائی اور سیلف کیر میں مصروف ہے۔ چھپاک ایکٹریس دیپیکا پڈوکون ان دنوں دلچسپ طریقہ سے اپنی اپ ڈیٹ دے رہی ہیں۔ انہوں نے ایک سیریز شروع کی ہے جس میں وہ الگ الگ ایپی سوڈ شیر کررہی ہیں۔
حال ہی میں دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ہلدی جوس پیتے ہوئے تصویریں شیر کی ہیں جسے انہوں نے تیسرا ایپی سوڈ نام دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا سیزن ون ایپی سوڈ 2 جوس پیجئے اور پھل کھائیے کہ ویڈیو کورونا وارئرس کے وقت اس سے پہلے بھی دیپیکا نے فیس مساج کرتے ہوئے ایک تصویر شیر کی تھی۔
اس کے ساتھ انہوں نے لکھا سیزن ایک ایپی سوڈ 2، COVID-19 کے وقت میں پریڈکٹوٹی اس کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے سلف لو اور سلف کیر کا ہیش ٹیاگ بھی استعمال کیا ہے۔ دیپیکا نے مساج کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری بھی شیر کی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے گھر میں رہنے کے پہلے دن اپنی واڈروب کی صفائی کی تھی جسے انہوں نے پہلا ایپی سوڈ بتایا تھا۔ فوٹو شیر کرکے دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ COVID-19 کی وجہ گھر اور واڈروب کی صفائی کررہی ہیں۔ ایکٹریس کچھ دنوں پہلے فیسس پیشل ویک کے لئے فرانس روانہ ہونے والی تھیں لیکن کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اسے منسوخ کردیا۔
Find Out More: