اکشے، کیٹرینہ کی سوریہ ونشی 27 کے بجائے اب 25 مارچ کو ریلیز ہوگی

Salam Abdul
ایم اے سلام

اکشے کمار اور کیٹرینہ کیف ایک بار پھر سے پردے پر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ فائنس دونوں کو ساتھ میں دیکھنے کے لئے کافی بے چین ہیں۔ بالی ووڈ کی یہ مشہور جوڑی ”سوریہ ونشی“ فلم میں ساتھ دکھائی دیں گی۔ اس فلم کا ٹریلر مارچ کے پہلے ہفتہ میں فائنس کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ وہیں سوریہ ونشی فلم 27 مارچ کو پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم کا کافی وقت سے انتظار ہے۔ وہیں اس فلم سے باکس آفس پر دھماکہ کی امید کی جارہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اب فلم 27 مارچ کو نہیں بلکہ دو دنوں پہلے ہی 25 مارچ کو ریلیز کردی جائے گی۔ دراصل مارچ کے مہینے میں کئی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔

 ایسے میں میکرز نے فلم کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ انگریزی میڈیم جو پہلے 20 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی اب 13 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اسی دن جہانوی کپور کی ”گنجن سکینہ“ ریلیز ہو رہی ہے۔ جسے اب آگے بڑھاکے 24 اپریل کو کردیا گیا ہے۔ لحاظہ فی الحال 20 مارچ کو کوئی بھی فلم نہیں آرہی ہے۔ یعنی کے سوریہ ونشی کے ریلیز سے پہلے پورا ہفتہ خالی ہے۔

اب میکرز 25 مارچ کو فلم کو پردے پر اتارنے کا پلان کررہے ہیں۔ چہارشنبہ کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو ایک اچھا خاصہ وقفہ کمائی کے لئے مل جائے گا۔ ساتھ ہی 25 کو تہوار بھی ہے جس کی وجہ سے کئی جگہ تعطیل بھی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے فلم کو کافی فائدہ بھی مل سکتا ہے۔ فلم میکرز کو پورا بھروسہ ہے یہ اکشے کمار اسٹار فلم دھماکہ دار اوپننگ کرنے والی ہے۔ اس فلم میں فائنس کو ہر طرح کے فلاور ملنے والے ہیں۔ اکشے کمار، روہت شیٹی اور کیٹرینہ کیف تینوں کے فائنس اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ امید ہے کہ فلم 300 کروڑ تک کی کمائی کرسکتی ہے۔

Find Out More:

Related Articles: