بیاڈ بوائے راہول دیو کررہے ہیں ایکٹریس مگدھا گوڈسے سے ڈیٹنگ

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کے بیاڈ بوائے اور ایکٹر راہول دیو ان دنوں اپنے ریلیشن شپ کو لیکر خبروں میں ہے۔ راہول ایکٹریس اور ماڈل مگداگوڈسے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر آئے دن ایک دوسرے کے ساتھ کی تصاویر شیر کرتا رہتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ راہول مگدھا سے 14 سال بڑے ہیں۔ دونوں بالی ووڈ کا پہلا جوڑا نہیں ہے جن کی عمروں میں اتنا فرق ہو بالی ووڈ کے کئی ایسے جوڑے ہیں جن کی عمر میں فرق ہے حال ہی میں راہول دیو نے اپنے اور مگدھا کی عمر کے فرق کو لیکر بات چیت کی ہے۔ 2015 سے راہول مگدھا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

 دونوں ساتھ میں بہت خوش بھی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایکٹر نے مگدھا کے ساتھ ریلیشن شپ پر بات کی ہے۔ راہول نے بتایا کہ 2013 میں ایک کامن فرینڈ کی شادی میں ہم دونوں کی پہلی بار دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہم ایک دوبار ملے اور ہمارے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔ بات چیت کے دوران ایکٹر نے بتایا کہ وہ مگدھا سے 14 سال بڑے ہیں پہلے جب ہماری دوستی پیار میں بدلی تو مجھے تھوڑی پریشانی ہوئی۔

پھر محجھے لگا کہ میرے ممی، پاپا کے درمیان بھی تو 10 سال کا فرق ہے۔ تو میرے اور مگدھا کے درمیان زیادہ فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ خوش ہیں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ مگدھا جہاں 33 سال کی ہیں تو راہول 51 سال کے ہیں۔ راہول دیو کی پہلی پتنی 2009 میں کینسر کی وجہ دنیا سے چل بسیں تھیں۔ پہلی بیوی سے ایکٹر کو ایک بیٹا بھی ہے ورک فرنٹ کی بات کریں تو راہول دیو آخری بار سال 2017 میں انیس بزمی کی فلم میں دیکھے گئے تھے۔

Find Out More:

Related Articles: