اب گوندا کے بیٹے یش وردھن کا فلموں میں داخلہ

Salam Abdul
ایم اے سلام

اپنے دور میں ہیرو نمبر ون رہے گوندا پچھلے کچھ عرصہ سے بالکل چل نہیں رہے ہیں۔ ان کی فلمیں ایک کے بعد ایک فلاپ ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں آئی ان کی فلم رنگیلا راجہ کا بھی برا حشر ہوا اس سے قبل ریلیز فرائی ڈے کے نہ آنے کا پتہ چلانہ جانے کا پتہ چلا گوندا کا گراف لگاتار گررہا ہے۔ ایسے میں ان کے بیٹے یش وردھن آہوجہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاری کررہے ہیں۔

 یش وردھن نے سوشیل میڈیا پر ایک تصویر شیر کی ہے اس میں وہ کچھ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کو دیکھکر قیاس لگایا جارہا ہے کہ یش وردھن آج کل اسکرپٹس پڑھ رہے ہیں اور جلد بالی ووڈ میں ڈبیو کرسکتے ہیں۔ بتادیں یش وردھن پچھلے کچھ عرصہ سے لگاتار اپنے پاپا گوندا کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔ وہ میڈیا سے بھی ملنے جلنے لگے ہیں ایسے میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یش وردھن نے ابھی سے اپنے ڈبیو کے لئے کمر کس لی ہے۔ کچھ مہینوں پہلے خبر آئی تھی کہ یش وردھن نے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کا بینر جوائن کیا ہے اور وہ فلم میکنگ سیکھ رہے ہیں۔ یش پروڈکشن ڈپارٹمنٹ میں کام کررہے تھے۔ اب انہوں نے ایکٹنگ میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یش وردھن آہوجہ نے لندن کے مٹ فلم اسکول سے فلم میکنگ کی تربیت حاصل کی ہے۔ 20 سالہ یشوردھن اب لندن سے ممبئی واپس ہوئے ہیں۔ اس طرح اسٹار کڈز کے ٹائیگر شراف اور سورج پنچولی کے بعد اب گویندا کے بیٹے بھی فلموں میں داخلہ لینے کے لئے پرتول رہے ہیں۔ فی الحال انہوں نے ساجد نڈیاڈ والا کی مارکیٹنگ ٹیم جوائن کی ہے لیکن وہ فلموں میں اپنا ایکٹنگ کیریئر ہی شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلموں میں داخلہ کے بعد وہ اپنے والد گویندا کی طرح کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔


Find Out More:

Related Articles: