علی فضل سے رچاچڈھا سے جلد شادی کی خبریں

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس رچا چڈھا اور علی فضل کے عشق سے ہر کوئی واقف ہے دونوں کو اکثر ساتھ میں دیکھا جاتا ہے۔ دونوں کا عشق اب کھلم کھلا ہو چکا ہے۔ اب دونوں کی شادی کی خبریں بھی اکثر آتی رہتی ہیں۔ فائنس کو دونوں کی شادی کا بہت انتظار ہے۔ رچا فلم پنگا میں نظر آئیں۔ اس فلم میں کنگنا رناوت لیڈرول میں تھیں۔ ایک خبر کے مطابق شادی کے بارے میں اب رچا سے پوچھا گیا تو ایکٹریس نے کہا ہے کہ میرے پاس مارچ میں تاریخیں نہیں ہےں۔ مئی بہت گرم ہے۔ ہم جون میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

 جولائی میں بہت زیادہ بارش ہوتی ہے۔ یہ ایک لائف پروڈکشن جاب کی طرح ہو جائے گا۔ رچا نے علی کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں بتایا ہے کہ میں زندگی میں اس سے بہتر انسان نہیں ڈھونڈ سکتی تھی۔ لیکن اتنا صاف ہوگیا ہے کہ رچا کی شادی میں فائنس کو لمبا انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ وہیں علی ڈیتھ آن دانائل پر کام کررہے ہیں۔ جہاں وہ ہالی ووڈ کے ونڈر ویمن کی اداکارہ گیل کے ساتھ اسکرین شیر کریں گے۔

واضح ہو کہ علی فضل ایک ایکٹر کے ساتھ ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں۔ لکھنو کے رہنے والے 33 سالہ علی فضل نے 2009 میں آئی فلم تھری ایڈیٹس میں مہمان رول کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی آلویز کبھی کبھی، فکرے، بات بن گئی، بابی جاسوس، سونالی کیبل، خاموشیاں، ہیپی بھاگ جائے گی جیسی فلمیں کیں۔ پچھلے سال ان کی ملن ٹائکیز، پرستھانم، ہاوز اریسٹ، ریلیز ہوئیں اس سال ان کی ایک فلم ریلیز کے لئے تیار ہے انہوں نے ٹی وی شو بالی ووڈ ہیرو کے علاوہ تین ویب سیریز بھی کئے۔

Find Out More:

Related Articles: