وکی کوشل بھومی پیڈنیکر کی فلم بھوت داہاونٹیڈ شپ حقیقی کہانی پر مبنی فلم

Salam Abdul
ایم اے سلام

بھوت پارٹ ون داہا ونٹیڈ شپ کوئی خیالی کہانی پر بنائی گئی فلم نہیں ہے بلکہ یہ ممبئی کے ساحل سمندر پر پیش آئے ایک سچے اور حقیق حادثہ پر مبنی ہارر تھرلر فلم ہے جو ایک جوڑے کے ارد گرد گھومتی ہے جو سمندر کے کنارے حادثہ کا شکار ہوتا ہے۔ یہ بات آج یہاں اس فلم کے پرموشن کے لئے منعقد پریس کانفرنس میں فلم کے ڈائرکٹر بھانو پرتاپ سنگھ نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں تکنیکی اعتبار سے کہانی کو اسقدر پردہ سمیں پر پیش کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اپنے آس پاس محسوس کرتے ہیں۔

فلم میں وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر نے لیڈرول نبھائے ہیں جبکہ آشوتوش رانا کا کردار بھی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ دھرما پرروڈکشن اور زی اسٹوڈیوز کے بینر پر بنائی گئی اس فلم کو ہیرویش جوہر، کرن جوہر، ایورو امہتہ اور ششانک کھیتان نے پروڈیوس کیا ہے جو کل یعنی 21 فروری کو ملک کے تمام بڑے شہروں کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے وکی کوشل جنہوں نے اوری دا سرجیکل اسٹریک جیسی کامیاب فلم پچھلے سال دی ہے۔

اس فلم کی کامیابی سے بھی بھرپور توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارر فلم کی شوٹنگ کرنا ان کے لئے ایک بہترین تجربہ رہا۔ گجرات میں شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سیکوینس کرتے وقت انہیں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے تھے جس کے لئے انہیں 13 ٹان کے لگانے پڑے پریس کانفرنس سے قبل وکی کوشل نے حیدرآباد کے قدیم شہر کا دورہ کہا اور وہاں انہوں نے چارمینار دیکھنے کے علاوہ قریبی ہوٹل میں چائے نوشی بھی کی۔ وکی کوشل نے خواہش جتائی کے وہ دوبارہ حیدرآباد ائیں تو چارمینار پرچڑھائی کرتے ہوئے حیدرآباد کا نظارہ دیکھیں گے وکی نے حیدرآبادی بریانی کا ذکر کرتے ہوئے اس کی خوب تعریف کی۔

Find Out More:

Related Articles: