بیماری سے صحتیابی کے بعد عرفان خان نے انگریزی میڈیم مکمل کی جو 20 مارچ کو ریلیز ہے

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان لمبے عرصہ سے فلموں سے دور ہیں پچھلے دو سال سے ان کی کوئی بھی فلم بڑے پردے پر ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں ان کے فائنس کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ 20 مارچ کو ”انگریزی میڈیم“ کے ذریعہ واپسی کررہے ہیں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ بیمار تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے فلم پوری کی حالانکہ وہ فلم کی ریلیز کے دوران ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں ایک انٹرویو میں عرفان نے اپنی بیماری سے جڑی باتوں کو شیر کیا عرفان نے کہا اس خطرناک بیماری کے دوران وہ اپنے خاندان کو کافی مس کرتے رہے میں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ بہت سارا وقت گذارا جو میرے لئے اچھی بات رہی میرا بڑا والا بیٹا اب سمجھدار ہو چکا ہے لیکن چھوٹے کے اندر ابھی بھی بچپن ہے وہ ابھی کمسن ہے۔

 اس لئے میں نے اس کے ساتھ کافی وقت گذارا اس کے علاوہ اپنی پتنی کو لیکر عرفان نے کہا اس کے بارے میں کیا کہوں وہ ہر وقت میرے ساتھ ساتھ رہی اگر مجھے دوبارہ زندگی ملتی ہے تو میں ایک بار پھر اپنی پتنی کے لئے جینا چاہوں گا میرے اندر کبھی بہت ہی بھیانک بے چینی سی ہونے لگتی تھی لیکن میری پتنی کی وجہ سے ہی میں زندہ رہ پایا وہ میرے لئے سب کچھ ہے انگریزی میڈیم میں عرفان کے ساتھ رادھیکا مدان، دیپک ڈوبریال ککوشردھا، ڈمپل کپاڈیہ، پنکج ترپاٹھی، رنویر شوری جیسے اداکار ہیں۔

اس سال 2017 میں آئی ہندی میڈیم کا سیکویل ہے جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم بھی باکس افس پر کامیاب رہے گی۔ واضح ہو کہ عرفان خان کافی دنوں تک اپنی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔ اور جب انہیں تھوڑی سی راحت ملی تو اپنی اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان چلے آئے یہ بڑے ہی ہمت کی بات ہے کہ عرفان خان نے ایک جان لیوا بیماری سے لگاتار جنگ لڑکر پھر سے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ابھی بھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہیں وہ ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: