باغی 3 کے لئے ٹائیگر شراف نے اپنی باڑی فیاٹ 6 فیصد تک کم کردیا

Salam Abdul
ایم اے سلام

ٹائیگر شراف نے اپنی بیحد گھٹیلی باڈی پر ایک بار پھر سے سب کے سامنے پیش کیا ہے۔ چونکنے والی بات یہ ہے کہ پہلے سے ہی بیحد فٹ اور سڈول رکھنے والے ٹائیگر شراف نے اپنی فلم ”باغی 3“ کے لئے 6 فیصدی تک باڈی فیاٹ کم کرلیا ہے۔ اصل میں ایسا انہوں نے اپنی باڈی کو ”لین لک“ دینے کے لئے کیا ہے۔ ایسا کرنے سے کسی بھی شخص کی رگیں ابھرکر دکھائی دیتی ہیں۔ آپ کو یاد ہو کہ ٹائیگر شراف نے اس سے پہلی فلم ”وار“ میں ریتک روشن کے ساتھ زبردست ایکشن کیا تھا۔ اس میں ان کی باڈی کافی سیڈول اور ریتک کو ٹکر دیتے ہوئے دکھائی دی تھی۔

باغی 3 کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر نے فلم کے لئے لین لک میں آنے کے لئے کٹھن ٹریننگ شروع کیا تھا تاکہ ان کے جسم کی رگیں صاف دکھائی دے سکیں اس کے لئے ٹائیگر نے اپنی باڈی فیاٹ 6 فیصدی تک کم کردیا تھا۔ فلم کے پوسٹر اور ٹریلر کو شائقین کافی پسند کئے ہیں۔ پروڈکشن ہاوز کے مطابق ٹائیگر کا باڈی فیاٹ اوسطاً 10 سے 12 فیصد بڑھا ہوا تھا حالانکہ جسم سے 6 فیصدی کم کرنا کوئی آسان بات نہیں تھی۔

 لیکن پھر بھی ٹائیگر نے کم وقت میں اس لک کو حاصل کرلیا۔ ٹائیگر نے کبھی کبھی تو اتنی سخت ٹریننگ اور ورک آوٹ کیا کہ انہیں اس کی وجہ سے بھوک لگتی ہی بند ہوگئی۔ اس کی وجہ میٹابالک ریٹ کم ہو جاتا ہے۔ ٹائیگر نے فلم میں اس لک کو حاصل کرنے کے لئے ایک پرسنل ڈائٹ منٹن کی اور روزانہ دو بار کسرت کی ان کی غذا میں 8 تا 10 انڈوں کا سفید حصہ شامل تھا۔ ان کے دوپہر کے کھانے میں ابلا ہوا چکن اور سبزیاں کے ساتھ بائین سانس شامل کیا گیا تھا۔ ٹائیگر دن بھر ڈرائی فروٹس کا استعمال کیا کرتے رہے اور شام کے کھانے میں صرف شیک شامل ہوتا تھا اور دن کا آخری کھانا مچھلی کی غذا پر مختص رہتا تھا۔

Find Out More:

Related Articles: