عرفان خان کی فلم ”انگریزی میڈیم“ کے پوسٹر اور ٹریلر کی ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

اداکار عرفان خان کی اپ کمنگ فلم ”انگریزی میڈیم“ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر ریلیز ہونے سے پہلے عرفان نے فلم کا ایک پوسٹر شیر کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پوسٹر کے ساتھ ساتھ عرفان کا خاص لک بھی فائنس کے لئے شیر کیا گیا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ اس مسیج کو سن کر آپ کی آنکھیں بھی بھیگ جائیں گی۔ عرفان کی باتوں میں فلموں سے دور رہنے کا دکھ صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا یہ ویڈیو ”انگریزی میڈیم“ کی شوٹنگ کے دوران کا ہے۔ عرفان خان اس ویڈیو میں کہتے ہیں ہیلو بھائیوں بہنوں نمسکار میں عرفان خان، میں آپ کے ساتھ ہوں بھی اور نہیں بھی۔

 یہ فلم انگریزی میڈیم میرے لئے بہت خاص ہے۔ سچ میں یقین مانیے میری دلی خواہش تھی میں اس فلم کو اتنے ہی پیار سے پرموٹ کروں جتنے پیار سے ہم نے اسے بنایا ہے لیکن میرے جسم کے اندر کچھ ان وانٹیڈ مہمان بیٹھے ہیں۔ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔ دیکھتے ہیں کس کروٹ وہ اونٹ بیٹھتے ہیں۔ جیسا بھی ہوگا آپ کوبتادیا جائے گا۔ عرفان آگے کہتے ہیں کے ”سچ میں جب زندگی آپ کے ہاتھ میں لیمو تھماتی ہے تو شکنجہ بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

 لیکن زندگی میں آپ کے پاس اور چائس بھی کیا ہے۔ پازیٹیو رہنے کے سوائے ہم نے اس فلم کو اسی مثبت طرز پر بنایا ہے اور امید ہے کہ آپ کو یہ فلم ہنسائے گی۔ رولائیگی اور پھر ہنسائیگی۔ ٹریلر انجوائے کریں فلم دیکھیں اور میرا انتظار کریں۔ بتادیں عرفان خان پچھلے کئی مہینوں سے لندن میں نیرو انڈکڈن ٹیومر کا علاج کرا رہے تھے۔ انہوں نے ایک پوسٹ کے ذریعہ فائنس کے ساتھ اپنا حال شیر کیا تھا۔ تب سے لگاتار سبھی ان کی صحتیابی کی تمنائیں کررہے ہیں۔ عرفان طویل عرصہ سے فلموں سے دور رہنے کے بعد انہوں نے انگریزی میڈیم کی شوٹنگ کی اور فلم پوری کی لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ فلم کے پرموشن سے دور ہی رہیں گے۔

Find Out More:

Related Articles: