سنجے مشرا کی فلم ”کامیاب“ کے ٹریلر کی ریلیز

Salam Abdul
ایم اے سلام

فائنس پچھلے کافی عرصہ سے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اگلی فلم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ پچھلی بار شاہ رخ فلم ”زیرو“ میں دکھائی دیئے تھے جو باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں سے بریک لے لیا حالانکہ شاہ رخ خان کی کمپنی لگاتار فلموں کا پروڈکشن کررہی ہے۔ پچھلے سال انہوں نے امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کی فلم ”بدلہ“ اور سنجے مشرا اور دیپک ڈبریال کی فلم ”کامیاب“ کو پروڈیوس کیا تھا۔ ان کی کمپنی ابھیشیک بچن کے لیڈرول والی فلم ”باب بسواس“ کو بھی کوپروڈیوس کررہی ہے۔

اب سنجے مشرا کے مرکزی کردار والی فلم ”کامیاب“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ فلم بالی ووڈ کی فلموں میں ایکسٹرا کردار نبھانے والے ایک اداکار کی کہانی ہے جس نے فلموں 499 فلموں میں کام کیا ہے اور اب وہ اپنا ریکارڈ بنانے کے لئے 500 ویں فلم کا انتظار کررہا ہے۔ اس فلم کا ٹریلر شاہ رخ خان نے شیر کرتے ہوئے لکھا ”کوئی رول ایکسٹرا نہیں ہوتا“ ایکسٹرا آرڈنری ہونا چاہئے پھر بنتی ہے پکچر کامیاب۔

اس فلم کو دوسری ایک پروڈکشن کمپنی نے بھی کوپروڈیوس کیا ہے یہ فلم 6 مارچ کو سنیما گھروں میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں یکساں طور پر کردی جائے گی۔ اس فلم کا راست ٹکراو ٹائیگر شراف، شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ اسٹار فلم ”باغی 3 “ سے ہوگا۔

Find Out More:

Related Articles: