ایم اے سلام
فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں اپنی زبردست پہچان بنانے والے ایشان کھڑ نے حال ہی میں اپنی بھابی میرا راجپوت کو لیکر ایک زبردست بات بتائی ہے۔ ایشان کھڑ نے کہا کہ انہیں گھر میں گھسنے کے لئے بھابی کی جانب سے بنائے کچھ اصولوں کو ماننا پڑتا ہے اس کے بعد ہی انہیں گھر میں داخلہ ملتا ہے۔ ایشان کھڑ نے یہ باتیں نیہا دھوپیا کے شو نو فلڑ نیہا کے دوران بتائی دراصل فلڑ نیہا کے دوران ایکٹریس نے ایشان کھڑ پر بھائی کے گھر پر سہی سے برتاو نہ کرنے کا الزام لگایا جس پر ایشان کھڑ نے ان کی شکایتوں کو خارج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھابی کی جانب سے میرا راجپوت کی جانب سے بنائے گئے۔
اصولوں کا پلان کرنا سیکھ رہے ہیں۔ ایشان کھڑ نے نو فلڑ نیہا کے دوران ایکٹریس کو بتایا انہیں کمروں کے درمیان جوتوں کا رکھا ہونا بھی بالکل پسند نہیں ہے۔ جوتوں کے لئے ایک کونا بناہے اور وہ کونا بھی خود وہی استعمال کرتی ہیں۔ اپنے بھتیجے اور بھتیجی سے ملنے کے لئے میں نے ان کے ان اصولوں کا پلان کرنا سیکھا ہے۔ اس میں سب سے پہلے اپنے جوتوں کو وہاں اتارو جہاں وہ ہونے چاہئے ۔
اور گھر میں بالکل خاموشی سے داخل ہو ایسے میں میں نے یہ سیکھ لیا ہے کہ جوتوں کو کہاں رکھنا چاہئے بتادیں کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی سال 2015 میں شادی ہوئی تھی۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو ایشان کھڑ جلد ہی ”آسوٹیبل بوائے، اور خالی پیلی میں نظر آنے والے ہیں۔ جہاں ایک طرف ”آسوٹیبل بوائے میں ایشان کھڑ تبو کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گے۔ تو وہیں خالی پیلی میں اننیا پانڈے کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
Find Out More: