سال 2019 میں کبیر سنگھ کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

Salam Abdul
ایم اے سلام

2019 ہندی سنیما کے لئے بیحد ہی خاص رہا ایک سے ایک فلمیں ریلیز ہوئیں کئی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔ کچھ اوندھے منہ بھی گرپڑیں لیکن اچھی فلموں کا بول بالا پورے سال رہا کچھ فلمیں 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوئیں تو کچھ اسکو پا بھی نہیں سکیں کچھ فلموں میں ہر ایک مسالہ ہونے کے باوجود بھی فائنس کی امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکیں حال ہی میں گوگل نے 10 ایسی فلموں کی فہرست جاری کی ہے جسے شائقین فلم نے 2019 میں سب سے زیادہ سرچ کیا ہے۔

 اس فہرست میں پہلا نام کبیر سنگھ کا ہے کبیر سنگھ کو سب سے زیادہ گوگل کو 2019 میں سرچ کیا گیا ہے۔ سندیپ ریڈی ونگا کی فلم ارجن ریڈی کی ری میک کبیر سنگھ ہندی فلموں کی کافی بڑی ہٹ فلموںمیں شامل ہوگئی ہے۔ فلم شاہد کے کیریر کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جاری کی گئی اس فہرست میں دوسرا نام ایوینجرس سیریز کی فلم ایوینجرس اینڈ گیم کا ہے۔

اس سیریز کو ملک میں شائقین سے بہت چاہت ملی۔ بتادیں کہ ایوینجرس اینڈ گیم نے ہندوستان میں 373.22 کروڑ روپیوں کی کمائی کی ہے۔ وہیں فلم کے نام دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا خطاب بھی ملا ہے۔ وہیں تیسرے نمبر پر ڈاٹ فلپس کے ڈائرکشن میں بنی جوکر فلم رہی ہے۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر کیٹن مارویل کا نام ہے سوپر 30 پانچویں نمبر پر رہی۔ ساتھ ہی گوگل سرچ فہرست میں چھٹویں نمبر پر ملٹی اسٹار فلم مشن منگل نے بھی جگہ بنائی ہے۔ گلی بوئز ساتویں نمبر پر وہیں آٹھویں نمبر پر وار فلم کو سرچ کیا گیا۔ ہاوز فل 4 کو نواں مقام ملا ہے۔ وہیں ساتھ ہی اوری داسرجیکل اسٹریک کو گوگل پر دسواں نمبر حاصل ہوا ہے۔

Find Out More:

Related Articles: