ایم اے سلام
پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج چل رہے ہیں۔ ان احتجاجیوں سے متاثر ہو کر فلم میکر سدھیر مشرا نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ سال 1987 میں ریلیز ہوئی اپنی پہلی فلم ”یہ وہ منزل تو نہیں“ کا ری میک بنائیں گے۔ یہ فلم تین ایسے دوستوں کی کہانی تھی جو اپنے اسکول کی یونین میں واپس جاتے وقت اپنے اسکولی دنوں میں کئے احتجاج اور ان میں ملی ناکامی کو یاد کرتے ہیں، اس فلم کے لئے سدھیر مشرا کو بسٹ ڈبیو ڈائرکٹر کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔ سدھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس ری میک کو بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا میں اپنی پہلی فلم کا ری میک بنانے جارہا ہوں۔ آج کل کے طلباءکو دیکھ کر میرے دل میں یہ خیال آیا حالانکہ یہ بالکل پہلی فلم جیسی نہیں ہوگی۔ سدھیر مشرا کی ”یہ وہ منزل تو نہیں“ میں نصیر الدین شاہ، منوہر سنگھ، حبیب تنویر، جی ایم شاہ، پنکج کپور اور سشمیتا مکرجی اہم کرداروں میں تھے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہو کے ری میک کے ذریعہ سدھیر مشرا آج کل کے اسٹوڈنٹس کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
موجودہ ملک کی صورتحال پر بالی ووڈ فلمسازوں کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ وہ بھی اپنے اپنے پراجکٹس کے لئے اسکرپٹس کی تلاش میں ہے اور کچھ نے اپنی اپنی اسکرین مکمل کرلی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ فلم والے حالات گی گرمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ فلمیں کب فلور پر جاتی ہیں کہا نہیں جاسکتا ویسے سدھیر مشرا جلد ہی یہ وہ منزل تو نہیں ری میک کی شروعات کردیں گے۔
Find Out More: