ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے فائنس کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ایشوریہ کو پردے پر دیکھنے کے لئے فائنس بے تاب رہتے ہیں اپنی ایکٹنگ سے فائنس کو ایش دیوانہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ لیکن کئی دنوں سے ایش کسی بھی فلم میں نظر نہیں آرہی ہیں۔ ایش کے فائنس کے لئے خوشخبری ہے کہ جلد وہ ایک نئی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق ایشوریہ جلد اپنا کم بیک کرسکتی ہیں۔ ایشوریہ جلد 1964 میں ریلیز ہوئی فلم ”وہ کون تھی“ کے ری میک میں نظر آسکتی ہیں۔ اس فلم میں وہ لیڈ رول میں نظر آنے والی ہیں حالانکہ ابھی اس بات پر کوئی آفیشیل مہر نہیں لگی ہے اور نہ ہی اس بات کا پتہ لگا ہے کہ یہ فلم کون بنائے گا وہ کون تھی میں سادھنا اور منوج کمار لیڈ رول میں تھے۔
فلم میں سادھنا ڈبل رول میں تھیں۔ فلم اپنے زمانے کی سوپر ہٹ فلم تھی۔ فلم کے میوزک کو آج تک پسند کیا جاتا ہے۔ ایسے میں الگ فلم بنتی ہے تو ایش سادھنا کے رول میں نظر آسکتی ہیں۔ ایشوریہ کو آخری بار فنے خان فلم میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں ان کے ساتھ راجکمار راو اور انیل کپور بھی نظر آئے تھے۔ فلم پردے پر کوئی خاص کمال نہیں کر پائی تھی لیکن فلم میں ایش ایک نئے لک میں نظر آئی تھیں۔ اس لک کی ایش کے فائنس نے خوب تعریف کی تھی۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ وہ کون تھی کے ری میک کی خبریں پچھلے ایک سال سے آرہی ہیں۔ لیکن فلم کی شروعات کب ہوگی یہ ابھی تک کنفارم نہیں ہو پایا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ 60 کے دہے میں بنی وہ کون تھی کی کامیابی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اس فلم کے گیت کافی ہٹ تھے اور اس دور میں گیتوں کے لکھنے والے بہت ہی کم ہیں۔ ایسے میں ایشوریہ کی وہ کون تھی کس وجہ سے کامیابی حاصل کرتی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائیں گا۔
Find Out More: