فوربس کی فہرست میں اکشے دوسرے نمبر پر تو سلمان تیسرے نمبر پر

Salam Abdul
ایم اے سلام

فوربس میگزین نے اپنی سال بھر کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 10 سلیبریٹیز کے ناموں کو پیش کردیا ہے۔ اس فہرست میں اکشے کمار دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اس بار سلمان کو نقصان ہوا ہے۔ سلمان تیسرے نمبر پر پہنچے ہیں۔ فوربس کی جانب سے جاری کی گئی۔ اس فہرست میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پہلے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

فوربس کی اس فہرست کے مطابق اکشے کمار کی نٹ ورتھ 293.25 کروڑ ہے۔ سال 2016 میں سلمان خان اس فہرست میں ٹاپ پر اپنی جگہ بنائے ہوئے تھے، لیکن اس بار انکو نقصان ہوا ہے۔ اس بار سلمان پہلے سے ہٹکر تیسرے پائیدان پر پہنچ گئے ہیں۔ سلمان کی نٹ ورتھ 229.25 کروڑ روپے ہے۔ فوربس کی اس فہرست کے مطابق پہلی بار دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے اس فہرست میں ٹاپ ٹن میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

عالیہ بھٹ 59.21 کروڑ روپیوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ 48 کروڑ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون دسویں نمبر پر ہے۔ دیپیکا پچھلے سال چوتھے نمبر پر تھیں فوربس کی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر امیتابھ بچن ہیں۔ وہیں چھٹویں نمبر پر شاہ رخ خان ہیں۔ فوربس کے مطابق شاہ رخ کی نٹ ورتھ 124.38 کروڑ روپے ہے۔ شاہ رخ خان پچھلے سال اس فہرست میں تیرہویں نمبر پر تھے۔ رنویر سنگھ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ رنویر کی نٹ ورتھ 118.2 کروڑ ہے۔ پرینکا چوپڑہ اس فہرست میں 23 کروڑ کی کمائی کے ساتھ چودھویں نمبر پر ہے۔ پرینکا پچھلے سال اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر تھیں۔ عامر خان 85 کروڑ کی کمائی کے۔ ساتھ 15 ویں نمبر پر ہیں۔ عامر خان پچھلے سال اس فہرست میں چھٹویں نمبر پر تھے۔ اس کے علاوہ اجئے دیوگن بارہویں ریتک روشن 18 ویں اور سوپر اسٹار رجنی کانت 13 ویں نمبر پر ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: