ایم اے سلام
فلم ڈائرکٹر سنجے گپتا 6 سال بعد گینگسٹروں کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ سنجے گپتا کی پچھلی گینگسٹر فلم ”شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا“ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں 11 جنوری 1982 کو ممبئی کے وڈالا علاقہ میں پولیس کی جانب سے گینسگٹر مانویا سوروے کے انکاونٹر کو بتایا گیا تھا۔ فلم میں مانویا سوروے کا کردار جان ابراہام نے نبایا تھا۔ انیل کپور نے اس گینگسٹر کا انکاونٹر کرنے والی پولیس عہدیدار کا رول کیا تھا۔
شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا کے بعد سنجے گپتا نے دو فلمیں ”جذبہ“ اور ”قابل“ کو ڈائرکٹ کیا لیکن یہ گینگسٹر فلمیں نہیں تھیں بلکہ کوریائی فلموں کی ری میک فلمیں تھیں۔ اب گپتا کی فلم ممبئی ساگا بامبے کے ممبئی بننے کے 1980 اور 1990 کے دہے کے سفر کی کہانی ہے۔ اس میں مافیا اور ایس سی کردار ہے فلم میں ممبئی کی پہچان کپڑا ملوں کے بندیلو نے اور ان کی جگہ ممبئی کی پہچان ملٹپلکس مالس اور اونچی اونچی عمارتیں کھڑی ہونے کا پکچرائزیشن کیا گیا ہے۔
فلم میں گینگسٹر اور پولیس کرداروں میں جان ابراہام اور عمران ہاشمی، کے ساتھ سنیل شیٹی، پراتیک ببر، گلشن گروو، روہت رائے اور امول گپتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں شیوسینا صدر بال ٹھاکرے کا کردار بھی دیکھنے کو ملیگا اس وقت وہ کردار مہیش منجریکر نبھا رہے ہیں جب جون 2019 میں فلم کا اعلان ہوا تھا اس وقت فلم کی اسٹار کاسٹ میں جیکی شراف شامل تھے جو بال ٹھاکرے کا ریل کردار کرنے والے تھے لیکن پہلے کی فلموں میں مصروفیت کی وجہ جیکی شراف نے ممبئی ساگا کو الوداع کہہ دیا۔
Find Out More: