دبنگ 3 کے ویلن سدیپ کی پتنی ہے ریتک روشن کی زبردست فائن

Salam Abdul
ایم اے سلام

ساوتھ سوپر اسٹار کچا سدیپ دبنگ 3 میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم 20 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اب فلم پرموشن کے دوران سدیپ نے ریتک روشن سے جڑا ایک خلاصہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہونا پیار ہے کے بعد مجھے جتنی نفرت ریتک روشن سے ہوئی اتنی کسی سے نہیں ہوئی۔ کچا نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اگر میں ریتک روشن کے ساتھ ایک فلم کروں گا تو جو پہلا فردسیٹ پر رپورٹ کرئیگا۔ وہ میری بیوی ہوگی وہ ریتک روشن کی بہت بڑی فین ہے۔

 میری پتنی کی وجہ سے میں کہونا پیار ہے جو کہ ریتک کی پہلی فلم تھی اس کو 10 سے زیادہ بار دیکھا ہے۔ میری پتنی نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں فلم دیکھنے نہیں جاوں گا تو وہ کسی اور کے ساتھ چلی جائیں گی اور میں گیا فلم دیکھا اور واپس آگیا جب میں نے پہلی بار فلم دیکھی تو بہت پسند آئی۔ مجھے ریتک بہت پسند آئے ان کا ڈانس لیکن اسکے بعد میں نے کبھی کسی سے اتنی نفرت نہیں کی جب بھی ریتک ڈانس کررہے ہوتے ہیں تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر کہتی ہے کہونا پیار ہے۔

کچا سدیپ تمل کنڑ فلموں کے سوپراسٹار ہیں۔ انہیں پہلی بار سلمان خان پروڈکشن کی دبنگ سیریز والی تیسری قسط میں بطور ویلن پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں ان کے کردار کی سراہنا بھی کی جارہی ہے۔ شائقین فلم میں سدیپ کو نگیٹیو لیکن دھانسو کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ سندیپ کی وجہ سلمان کی اس فلم کو پہلی بار کئی ایک علاقائی زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کی اوپننگ شاندار بتائی جارہی ہے لیکن ملک میں احتجاج کے چلتے نوجوانوں میں جو بالخصوص سلمان خان کے فائنس میں اس فلم کو دیکھنے کے لئے سنیما گھروں کا کم ہی رخ کررہے ہیں جس کی وجہ ہوسکتا ہے اس فلم کے کلکشن پر بھی اثرات واقع ہوسکتے ہیں۔

Find Out More:

Related Articles: