ایم اے سلام
بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان دنوں فلم قلی نمبر ون کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ یہ فلم سال 1995 میں ریلیز ہوئی گوندا اسٹار قلی نمبر ون کا ری میک ہے جس میں ورون کے ساتھ سارا علی خان بھی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ مہاراشٹرا میں چل رہی ہے۔ حال ہی میں شوٹ کے دوران کچھ ایسا ہوا جس سے کچھ لمحوں کے لئے سبھی کی دھڑکنیں تھم سی گئیں تھیں۔ خبر ہے کہ فلم کے سیٹ پر ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا لیکن وہ ٹل گیا اور ورون دھون بال بال بچ گئے۔ دراصل یہ ایک اسٹنٹ سین تھا اس سین میں ایک کار کو کھڑی چٹان سے الٹا لٹکنا تھا اور اس کار میں ورون دھون کو ہونا تھا سب کچھ صحیح جارہا تھا تبھی کچھ ایسا ہوا کہ جس کی توقع کسی کو نہیں تھی۔
دراصل اس سین کے دوران کار کا دروازہ اٹک گیا اور وہ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ جیسے تیسے ورون دھون کو اس میں سے باہر نکالا جاسکا۔ اس دوران ورون دھون بالکل بھی گھبرائے نہیں تھے حالانکہ اس سین سے پہلے ورون دھون نے محفوظ زون میں اس سین کی کافی پریکٹس کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ورون دھون اس پورے واقعہ کے دوران کافی خاموش رہے۔ دقت اس لئے بھی ہو رہی تھی کیونکہ کار کنارہ پر لٹکی ہوئی تھی حالانکہ آخر کار اسٹنٹ کارڈنیٹر ورون کو محفوظ طریقہ سے نکال پانے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح ہو کہ قلی نبر ون سیکویل کو بھی ڈیوڈ دھون ڈسٹرکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس میں ورون اور سارا علی خان کے ساتھ پریش راویل بھی اہم کردار میں ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا اس سال 8 اگست سے آغاز ہوا اور اسے یکم مئی 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو واشو بھگنانی پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی اور مکالمے جہاں فرہاد سمبھی نے لکھے ہیں وہیں منظر نامہ رومی جعفری نے لکھا ہے پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر پر بنائی جارہی اس فلم کا بجٹ 65 کروڑ بتایا جارہا ہے۔ فلم میں جاوید جعفری راجپال یادو اور جانی لیور کے بھی اہم کردار ہے۔
Find Out More: