شہنشاہ جذبات دلیپ کمار بالکل ٹھیک ٹھاک

Salam Abdul
ایم اے سلام

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں وقفہ وقفہ سے تشویش کا باعث بننے والی خبریں منظر عام پر آتی ہیں اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو ان خبروں کے سلسلہ میں ٹوئٹر پر وضاحت بھی کرتی رہتی ہیں۔ اب سائرہ بانو کا ایک ٹوئٹ منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے خاوند یوسف خان یعنی دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔ انہوں نے کچھ یوں ٹوئٹ کیا ”سب کچھ ٹھےک ہے، دلیپ صاحب کی صحت بہتر ہے برائے مہربانی افواہیں مت پھےلائےے“ اس سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ سائرہ بانو کی جانب سے دلیپ کمار کے مےنجر اور قرےبی رفےق فےصل فاروقی نے ٹوئٹ کیا۔ اےک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو وےژول پیام کی شکل میں سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے مداحوں کو بتایا کہ بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلےپ کمار بالکل ٹھےک ٹھاک ہیں۔

دلیپ کمار کو حال ہی میں ممبئی کے لیلا وتی ہاسپٹل میں پیٹھ اور کمر کے درد کے باعث شرےک کروایا گیا تھا۔ سائرہ بانو نے اس وےڈےو میں اپنی اور دلےپ کمار کی اےک ساتھ لی گئی کئی تصاوےر بھی شےر کی ہیں اور کہا ”سب کو ہیلو، میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہوں کہ دلیپ صاحب پہلے سے اب کافی بہتر ہیں وہ کمر کے شدےد درد سے متاثر تھے اور ہمےں انہیں چےک کروانے کے لئے لیلا وتی ہاسپٹل جانا پڑا، اب واپس ہوچکے ہیں، سب کچھ ٹھےک ہے، اللہ کا شکر ہے، آپ سب کی دعا ہے، ہمیں آپ سب کا پیار ہے اور اس کے لئے ہم آپ سے اظہار ممنونےت کرتے ہیں اور بارگاہ رب عزت مےں شکر بجا لاتے ہیں۔

اللہ رحےم و کرےم ہے، آپ سب کا شکریہ“۔ اسی دوران دلیپ کمار کے خاندانی دوست فےصل فاروقی جو دلیپ کمار کے سوشل میڈیا کو بی ہینڈل کرتے ہیں ایک علیحدہ ٹوئٹ میں لکھا کہ دلیپ صاحب کی صحت ٹھیک ہے برائے مہربانی افواہیں مت پھیلائےے۔ آپ کو بتادیں کہ دلیپ کمار کو بالی ووڈ کو شہنشاہ جذبات کہا جاتا ہے اور صدی کے سب سے بڑے اداکار امیتابھ بچن کے خیال میں دلیپ کمار اداکاری کا ادارہ ہے۔ ان کی فلمیں کوہ نور، مغل اعظم، شکتی، نیا دور اور رام اور شیام آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ دلیپ صاحب کو آخری مرتبہ فلم ”قلعہ“ میں دیکھا گیا جو 1998 میں ریلیز ہوئی۔

Find Out More:

Related Articles: