ایم اے سلام
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے ہوسٹ کئے گئے بگ باس سیزن 13 میں ونر بنے سدھارتھ شکلا تنازعہ میں پھنس گئے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر اس شو کو کرکٹ میچوں کی طرح فکس ہونے کے الزام لگے ہیں۔ شو کے متوقع ونر رہے عاصم ریاض کو سبھی ونر مان رہے ہیں۔ اس شو کا حصہ رہیں رشمی دیسائی نے بھی کھل کر کہا کہ اصلی ونر تو عاصم ریاض ہی ہیں۔ جن لوگوں نے بھی بگ باس سیزن 13 کو دیکھا ہے انہیں معلوم ہوگا گھر میں رشمی کا سدھارتھ سے ہمیشہ جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ یہ شو ختم ہو چکا ہے اور رشمی بھی عاصم ریاض کی تائید میں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ رشمی کا کہنا ہے کہ سدھارتھ کی جگہ اصلی بگ باس کی ٹروفی کا حقدا عاصم ریاض تھا، رشمی کے مطابق میں بھی خود کو ونر کے روپ میں دیکھ رہی تھی، لیکن آخری وقت میں میں بچھڑ گئی بگ باس میں ناانصافی ہوئی۔
یہ سبھی کو معلوم ہے کئی دوسرے بڑے سلبریٹی کھل کر عاصم کی تائید کررہے ہیں اور شو پر بھی سوال کھڑے کررہے ہیں۔ پرنس نرولا سے لیکر گوہر خان تک سبھی نے عاصم کو ہی عوام کا ونر بتایا ہے۔ 15 فروری کو سدھارتھ شکلا کو دیگر فائنلسٹس عاصم ریاض، شہناز کورگل، رشمی دیسائی، آرتی سنگھ اور پارس چھابڑا کو ہرا کر ونر بننے کا اعلان کیا۔ سدھارتھ شکلا کی جانب سے بگ باس 13 کی ٹروفی جیتنے کے بعد سے ہی یہ خبریں گرم ہونے لگیں تھیں کہ اس سیزن کے ونر عاصم ریاض تھے۔
بتایا جارہا تھا کہ عاصم ریاض کو سدھارتھ شکلا کے مقابلے عوام کی زبردست ووٹنگ ہوئی تھی، بہت سارے لوگ اس قیاس میں تھے کہ عاصم ریاض ہی اس سیزن کے ونر ہوں گے لیکن جب سدھارتھ شکلا کے نام کا اعلان کیا گیا تو کلرس چینل پر انگلیاں اٹھنے لگیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کلرس چینل بگ باس کے اس شو سے متعلق لگائے گئے الزامات سے کس طرح اپنا دامن جھاڑتا ہے۔
Find Out More: