ایم اے سلام
بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن ان اداکاراوں میں سے ایک ہے جن کے لاکھوں دیوانے ہیں۔ ایشوریہ کی خوبصورتی کا ہر کوئی قائل ہے۔ ان دنوں ایشوریہ اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایشوریہ کے ایک بار پھر سے ماں بننے کی خبریں گرم ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ اُڑرہی ہے کہ ایشوریہ جلد ہی ماں بننے والی ہے اور وہ اپنی جسامت کو چھپاتی نظر آرہی تھیں۔ حال ہی میں ایشوریہ اور ابھیشیک مکیش امبانی کی بہن نینا کوٹھاری کی بیٹی نین تارا کی ویڈنگ پارٹی میں نظر آئے۔
ایشوریہ نے اس دوران خوبصورت لال رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آئیں بس اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں آنے لگیں ہیں کہ ”کیا ایشوریہ امید سے ہے“ کئی یوزرس کا کہنا ہے کہ ایش اپنا یہ راز چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔ یہ خبریں اس لئے بھی زوروں پر ہے کیونکہ ان کی بیٹی آرادھیا اب بڑی ہوچکی ہے۔ توفائینس کو لگ رہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پہلی بار کی طرح سے اس بار بھی وہ اپنی ماں بننے کی بات کو چھپارہی ہیں۔
ایشوریہ رائے بچن سے متعلق یہ خبر اس سے پہلے بھی سامنے آچکی ہے لیکن اس کا ’کوئی کنفارمیشن نہیں ہو رہا تھا لیکن اب بالی ووڈ میڈیا ایشوریہ کی اس خبر کی تصدیق میں مصروف ہوچکا ہے۔ اپنی خوبصورتی کے بل پر مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی۔ ایشوریہ رائے بچن نے ایکٹریس اور ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور آرادھیا کی پیدائش کے بعد وہ فلموں سے دور ہوگئی تھیں۔ اب اس طرح جبکہ آرادھیا بڑی ہوچکی ہیں سمجھا جارہا ہے کہ ایشوریہ دوسری بار ماں بننے کے لئے تیار ہے۔
Find Out More: