سارا علی خاں اور کارتک ارین کا رشتہ ختم ہوگیا

Salam Abdul
ایم اے سلام

سارا علی خان اور کارتک آرین کا رشتہ پچھلے کئی مہینوں سے سرخیوں میں چھایا رہا دونوں کی کمسٹری سے لیکر ان کی ڈیٹنگ تک ہر بار کی کافی خبریں آئیں لیکن دونوں نے اب سب ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک ذرائع کی مانیں تو انہوں نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی وجہ سارا اور کارتک کی پروفیشنل لائف بتائی جارہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سارا اور کارتک اپنے اپنے بالی ووڈ پراجکٹس میں اتنے مصروف ہیں کہ ایک دوسرے کو وقت ہی نہیں دے پارہے ہیں۔

 دونوں کا مصروف شیڈول ان کے رومانس میں آڑے آرہا ہے۔ کارتک جہاں اپنی فلم ”پتی پتنی اور وہ“ کی شوٹنگ پوری ہونے کے بعد فلم دوستانہ 2 پر توجہ دے رہے ہیں وہیں سارا بھی ورون دھون کے ساتھ فلم ”قلی نمبر ون“ میں مصروف ہو گئی ہیں۔ ایسے میں دونوں کے لئے اپنے رشتہ کو مینٹین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ سارا علی اور کارتک نے اپنے رشتہ کو چلانے کی کافی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سب کے سامنے مانا کہ انہیں ساتھ وقت گذارنا پسند ہے۔

 فلم ”پتی پتنی اور وہ“ کی شوٹنگ کے دوران سارا تقریباً تین ہفتوں تک کارتک سے ملنے لکھنو گئی تھیں اور بعد میں انہوں نے پٹوڈی میں واقع اپنے موروثی مکان کو بھی انہیں لیکر گئی تھیں۔ کارتک بھی سارا کی سالگرہ پر ان سے ملنے بنکاک گئے تھے جہاں سارا قلی نمبر ون کی شوٹنگ کررہی تھیں۔ اس کے علاوہ سارا کو پہلی بار ریمپ واک کرتے دیکھنے کارتک ایک فیشن شو میں بھی پہنچے تھے۔ اسی فیشن شو میں کارتک کو سارا کے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ باونڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہی نہیں دونوں اکثر ساتھ وقت گذارتے اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے دیکھا گیا۔یہ خبریں بھی آئی کہ دونوں کے گھر والے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اتنا سب ہونے کے باوجود اب دونوں نے اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھلے ہی سارا اور کارتک نے اپنے رومانس پر ابھی بریک لگانے کا فیصلہ کرلیا ہو لیکن فلم کا پرموشن تو ساتھ میں کرتے نظر ہی آئیں گے۔


Find Out More:

Related Articles: