ایشمان کھرانہ نے اپنی فیس 2 کروڑ سے بڑھاکر 10 کروڑ کردی
فلم انڈسٹری میں ایشمان کھرانہ کو محض 7 سال ہوئے ہیں اتنے چھوٹے سفر میں ایشمان نے فلم انڈسٹری میں خاص جگہ بنالی ہے۔ ایک کے بعد ایک سوپر ہٹ فلم دیکر ایشمان نے ثابت کردیا کہ سنیما انڈسٹری کو ایک نیا ستارہ مل گیا ہے۔ اس دوران ایشمان سے جڑی بڑی خبر آئی ہے کہ لگاتار سوپر ہٹ فلم دینے والے اس اداکار نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فیس میں 500 گنا اضافہ کردیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایشمان پہلے ایک فلم کے 2 کروڑ روپے لیتے تھے لیکن انہوں نے اپنی فیس بڑھادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشمان سال 2020 سے اب کسی بھی فلم کے 10 کروڑ روپے چارج کریں گے انٹرٹیمنٹ پورٹل کے ذرائع کی مانیں تو ڈریم گرل فلم کی کامیابی کے بعد شائقین کے درمیان ایشمان کی مقبولیت کافی بڑھ گئی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایشمان ایک ایسے اداکار ہیں جن کا فلم میں ہونا کامیابی کا دوسرا نام ہے۔ ساتھ ہی توقع بھی ہے کہ فلم کی کہانی بھی شاندار ہوگی۔ ایشمان کے پاس اس وقت کئی فلموں کے آفرز ہیں۔ ڈریم گرل کے بعد اب ایشمان جلد ہی ”بالا“ فلم میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 7 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ٹریلر کو شائقین کا اچھا رسپانس ملا ہے۔ ایسے میں فلم سے بھی لوگوں کی کافی امیدیں ہیں۔ یہاں ہم اپنے قارئین کو بتادیں کہ ایشمان نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2012 میں ”وکی ڈونر“ فلم سے کی تھی۔ اس فلم میں ایشمان نے اداکاری کے علاوہ گلوکاری میں قسمت آزمائی کی تھی۔ اس کے بعد بریلی کی برفی، شبھ منگل، سودھان، بدھائی ہو، اندھادھن اور ڈریم گرل فلمیں ان کے کیریئر میں میل کا پتھر ثابت ہوئیں۔ اندھا دھن فلم کے لئے ایشمان کو بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔