رنویر سنگھ نے 3.42 کروڑ کی ایس یو وی لیمبو گرینی ےورس کار خریدی

Salam Abdul
ایم اے سلام

رنویر سنگھ ممبئی کی سڑکوں پر لال رنگ کی لیمبو گرینی یورس چلاتے نظر آئے۔ رپورٹس کی مانیں تو انہوں نے حال ہی میں کار خریدی ہے حالانکہ کار پر مستقل رجسٹریشن نمبر نہیں تھا اور رنویر پہلی بار اسے ڈرائیو کررہے تھے۔ ممبئی میں اس سوپر اسپورٹس یوٹلٹی وہیکل یس یووی کی ایکس شوروم اور آن روڈ قیمت تقریباً 3.10 کروڑ اور تقرےباً 3.42 کروڑ روپے ہے۔ اسے دنیا کی سب سے پہلی ایس یوویز میں سے ایک بتایا جاتا ہے۔

یہ کار 3.6 سکنڈ میں 0-100 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار رنویر گلی بوائے میں نظر آئے تھے جسے حال ہی میں بسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ رنویر ان دنوں 83 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی اس فلم میں رنویر کپل دیو کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

فلم کا ڈائرکشن کبیر خان کررہے ہیں۔ رنویر سنگھ کی پتنی اور ایکٹریس اور دیپیکا پڈوکون فلم 83 میں بھی ان کی پتنی (رومی دیوی) کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم 10 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔یاد رہے یہ بہت ہی پھرتیلے اور دلچسپ ایکٹر ہیں۔ یہ اپنی اداکار کو بڑی ہی خوبصورتی کے ساتھ نبھاتے ہیں۔ انہیں شائقین ان کی پہلی فلم بینڈ باجہ بارات سے ہی پسند کرنا شروع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ان کی شادی ایکٹریس دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہوئی ہے۔ ان دنوں دیپیکا ماں بننے والی ہیں اس طرح کے افواہوں سے بھی یہ دونوں کافی چرچے میں ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: