ایکٹر عمران خان کی پتنی اونتیکا سے علیحدگی

Salam Abdul
 ایم اے سلام

فلم میرے برادر کی دلہنیاں میں ایکٹنگ کرچکے اداکار عمران خان اور ان کی پتنی کے درمیان جھگڑے کی خبریں پچھلے کئی دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ خبروں کی مانیں تو ان کے رشتے میں دراڑ پڑنے کی وجہ سے اونتیکا نے عمران خان کے گھر کو چھوڑ دیا ہے۔ اونتیکا اور ان کی 5 سال کی بیٹی ماں کے ساتھ رہ رہی ہے۔ فی الحال عمران نے رشتہ کو لیکر ایک پہل کی ہے۔

ایکٹر نے بیٹی پتنی اونتیکا کی سالگرہ پر خاص تحفہ بھیجا ہے اس خبر کے مطابق عمران نے اپنے رشتہ کو بچانے کے لئے شروعات کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران نے اونتیکا کی سالگرہ پر ایک گلدستہ اور ایک نوٹ بھیجا ہے اور انہوں نے اپنی غلطی کی معافی مانگی ہے۔ واضح ہو کہ عمران خان نے 2011 میں اونتیکا سے شادی کی تھی۔ ان کی 5 سال کی بیٹی ہے۔ عمران سال 2015 میں فلم ”کٹی بٹی“ میں وہ آخری بار نظر آئے تھے۔ عمران خان نے فلم ”جانے تو یا جانے نا“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جو سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔

بتاتے چلیں کہ فلم کٹی بٹی کے بعد عمران خان کے پاس فلمیں نہیں ہیں۔ عامر خان کے بھانجے ہونے کے باوجود انہیں بالی ووڈ میں کوئی خاص رسپانس نہیں مل پایا۔ بالی ووڈ کی یہ روایت بھی رہی ہے کہ کسی بھی ادکار کی کوئی ایک سے دو فلمیں فلاپ ہو جاتی ہیں تو انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا چاہے اُس اداکار کا تعلق کسی بھی بااثر فلمی گھرانے سے کیوں نہ ہو۔ ایسے میں ایک تو گھریلو تناو پھر کیریئر کی ناکامی عمران خان کے لئے اب لگتا ہے دو دو مصیبتیں ایک ساتھ آئی ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: