بونی کپور نے سلمان سے اپنے خراب تعلقات کی بات قبول کی

Salam Abdul
ایم اے سلام

پروڈیوسر بونی کپور ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے دکھائی گئے ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے چاروں بچوں ارجن کپور، انشولا، جہانوی اور خوشی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ ایکٹر سلمان خان اور پروڈیوسر بونی کپور اچھے دوست رہ چکے ہیں۔ دونوں نے ساتھ میں ”وانٹیڈ“ اور ”نوانٹری“ جیسی موویز دی ہیں۔ لیکن 2009 میں وانٹیڈ کے بعد سے دونوں پھر کبھی ساتھ نظر نہیں آئے۔

 پھر ایسی بھی خبریں آئیں کہ دونوں کے رشتے میں اب پہلی جیسی بات نہیں رہی۔ اس کے پیچھے قیاس لگائے جانے لگے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کا نیا رشتہ ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور نے قبول کیا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کشےدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ارجن کی ایکٹنگ کی دنیا میں اترنے کے لئے سلمان خان نے ہی مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ارجن ہمیشہ سے فلم ڈائرکٹر بننا چاہتا تھا اور اس لئے میرے پاس اسے لانچ کرنے کا کوئی پلان نہیں تھا، لیکن جب سلمان نے مشورہ دیا تو ارجن اداکار بننے کے لئے تیار ہوا۔ سلمان نے ارجن کو اداکاری میں آنے کے لئے حوصلہ دیا۔ میرے اوپر سلمان کا یہ احسان رہے گا لیکن بدقسمتی سے سلمان کے ساتھ میرا رشتہ اب تناو سے بھرا ہے۔ بونی نے صاف طور پر کچھ نہیں کہا لیکن یہ سمجھا جارہا ہے کہ ارجن کو ملائکہ کے ساتھ افیر کی وجہ سے ہی سلمان کو بونی اور ارجن دونوں کے ساتھ رشتے بگاڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بچوں کے بارے میں بھی باتیں کیں۔ بونی کپور کے چاروں بچوں میں سے ان کا پسندیدہ بچہ کون ہے۔ یہ پوچھے جانے پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کے سبھی بچے ان کے پسندیدہ ہیں لیکن خوشی کپور ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا خوشی میری آنکھوں کا تارا ہے کیونکہ وہ سب سے چھوٹی ہے۔

Find Out More:

Related Articles: